کانگریس ارکان کے اس طرح نعرے لگانے سے سابق وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر ممبر اسمبلی بابو لال گور نے ‘دیر آيد درست آيد’ کی کہاوت کے ذریعے کانگریس پر طنز کیا۔
بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی میں آج چترکوٹ ضمنی انتخابات میں فتح حاصل کرنے والے کانگریس امیدوار نيلانشو چترویدی کی حلف برداری تقریب کے بعد پارٹی کے سینئر ممبر اسمبلی مکیش نایک سمیت کئی دیگر ممبران اسمبلی نے ‘جے شری رام’ کے نعرے لگائے۔
کانگریس ارکان کے اس طرح نعرے لگانے سے سابق وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر ممبر اسمبلی بابو لال گور نے ‘دیر آيد درست آيد’ کی کہاوت کے ذریعے کانگریس پر طنز کیا۔ دونوں جانب کے ارکان کے ایک دوسرے پر ‘شری رام’ کی پناہ میں جانے کی چہل کے درمیان ایوان میں کچھ دیر کے لئے عجیب صورتحال بنی رہی۔اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل آج چترکوٹ ضمنی انتخابات میں جیتنے والے کانگریس ممبراسمبلی مسٹر چترویدی نے حلف برداری کے بعد ممبران کے رجسٹر پر دستخط کئے۔ ان کے حلف لیتے ہی کانگریس ممبر اسمبلی مسٹر نائک نے ‘جے شری رام’ کا نعرہ لگایا۔
ان کی حمایت میں دوسرے کانگریس ایم ایل اے نے بھی ان کی آواز میں اپنی آواز ملائی۔ غیر متوقع صورت حال کو دیکھتے ہوئے مسٹر گور نے کہا کہ کانگریس رکن کم از کم ‘جے شری رام’ بولنا تو سیکھ گئے۔اسی درمیان پنچایت اور دیہی ترقیات کے وزیر گوپال بھارگو نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو بھی سمجھ آ گیا ہے کہ رام ہی ان کا بیڑا پار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لیڈران گجرات میں مندر مندر گھوم رہے ہیں۔ اس پر کانگریس ممبر اسمبلی رام نواس راوت نے کہا کہ رام کی پناہ میں جانے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔دونوں پارٹیوں کے لیڈروں کے درمیان طنزیہ بات چیت کے دوران ہی اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سيتاسرن شرما نے ایوان کی کارروائی آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔
Categories: خبریں