خبریں

سی بی آئی کے خصوصی ڈائرکٹر استھانہ کی تقرری منسوخ کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

عدالت نے کہا کہ گجرات کیڈر کے سینئر آئی پی ایس افسر مسٹر استھانہ کی تقرری میں کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔

RakeshAsthana_PrashantBhushan

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے ہندوستانی پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سینئر افسر راکیش استھانہ کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے خصوصی ڈائرکٹر کے طور پر تقرری کو منسوخ کرنے سے آج انکار کر دیا۔

جسٹس آر کے اگروال اور جسٹس اے ایم سپرے کی بنچ نے مسٹر استھانہ کی تقرری کو چیلنج دینے والی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) ’کامن كاز‘کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے کہا کہ گجرات کیڈر کے سینئر آئی پی ایس افسر مسٹر استھانہ کی تقرری میں کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔عدالت نے گزشتہ 24 نومبر کو درخواست کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

ویڈیو : سی بی آئی : راکیش استھانا کی تقرری غیر قانونی ہے : پرشانت بھوشن

’ کامن کاز‘ کی جانب سے معروف وکیل پرشانت بھوشن نے جرح کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹر استھانہ کی تقرری غیر قانونی ہے، کیونکہ ان کا نام محکمہ انکم ٹیکس کے ایک چھاپے میں برآمد ڈائری میں شامل ہے۔مرکزی حکومت کی جانب سے اٹارني جنرل کے کے وینو گوپال نے مسٹر بھوشن کی دلیلوں کی پرزور مخالفت کی تھی۔