گجرات میں جیت کا دعویٰ کرنے والی کانگریس ہماچل بھی ہار گئی:نتیش کمار
نئی دہلی :گجرات اور ہماچل پردیش کے انتخابات کے نتائج پر سیاسی لیڈران کے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے ۔جہاں بی جے پی سے قریب سمجھے جانے والے سیاسی رہنماؤں نے اس کو نریندر مودی کی بڑی جیت قرار دیا ہے وہیں کانگریس او رآزاد امید وار کی بہتر کارکردگی کو امید کی کرن کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے ۔
بہار کے وزیر اعلی ٰنتیش کمار نے ٹوئٹ کرکے جہاں گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی الیکشن میں جیت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو مبارکباد پیش کی ہے،وہیں کانگریس کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ گجرات میں جیت کا دعویٰ کرنے والی کانگریس ہماچل بھی ہار گئی۔
गुजरात एवं हिमाचल प्रदेश विधान सभा चुनाव में जीत के लिए माननीय प्रधानमंत्री श्री नरेन्द्र मोदी जी एवं भारतीय जनता पार्टी को बधाई | गुजरात में जीत का दावा करने वाली कांग्रेस हिमाचल भी हार गयी! @narendramodi
— Nitish Kumar (@NitishKumar) December 18, 2017
بی جے پی سے ناراض رکن پارلیامنٹ اور سابق وزیر شتروگھن سنہا نے ٹوئٹ کر تے ہوئے لکھا ہے کہ ؛فائنلی ،بہت بہت مبارکباد ،نئی جنریشن کے پاپولر ،نوجوان اور کرشمائی لیڈر ہاردک پٹیل ،جگنیش میوانی ،پٹیل اور الپیش ٹھاکر کے شاندار مظاہرہ کو ۔جے گجرات ،وجے گجرات ،جے ہماچل ،وجے ہماچل ۔جے ہند!
And finally, sincere congratulations are due to the new generation of popular, young, wonder leaders like Hardik Patel, Jignesh Patel & Alpesh Thakore for rising strongly & giving commendable performances.
Jai Gujarat – Vijay Gujarat, Jai Himachal – Vijay Himachal!
Jai Hind!— Shatrughan Sinha (@ShatruganSinha) December 18, 2017
ہاردک پٹیل نے لکھا ہے کہ؛یہ کیسی جیت ہے جس میں مٹھی بھر لوگوں کو چھوڑ کر پورا پردیس بے بس ہے ۔یہ حیران کرنے والی بات ہے ۔میرا گجرات پریشان ہے۔
यह कैसी जीत है जिसमें मुट्ठी भर लोंग को छोड़कर पूरा प्रदेश बेबस हैं।यह हैरान करने वाली बात हैं।मेरा गुजरात परेशान हैं।
— Hardik Patel (@HardikPatel_) December 18, 2017
شرد یادو نے راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی کو گجرات الیکشن میں سیٹوں پر اچھے مظاہرہ کے لیے مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے بی ٹی پی امیدواروں کو چار میں سے دو سیٹ پر جیت حاصل کر نے کے لیے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اس نتیجے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم متحد ہوکر دوسروں کا سخت مقابلہ کر سکتے ہیں۔
Congratulate Sh Rahul Gandhi & d Congress party for decent improvement in seats in Gujarat assembly election. Also congratulate Mr. Chhotobhai Vasava our candidate of B.T.P who won two seats out of four. Its visible now that our united efforts can give strong fight to opponents.
— SHARAD YADAV (@SharadYadavMP) December 18, 2017
عام آدمی کے لیڈر کمار وشواس نے لکھا ہے کہ ؛آج کے الیکشن رزلٹ کا ایک بڑا سبق یہ بھی ہے کہ ہندوستانی سیاست میں سڑک پر اتر کر ڈائیلاگ اور جد وجہد کا وقت لوٹ رہا ہے ۔’چرن پادو‘کا اور’ چوکڑی‘ سیاست کا وقت ڈھل رہا ہے ۔ڈائیلاگ کے مہارتھیوں کے لیے یہ میدان مفید ہے جبکہ انت پور کے شکونیوں کے لیے نئے ہندوستان کا ووٹر دروازہ بند کر رہا ہے ۔جے ہند
आज के #ElectionResults का एक सबक़ यह भी है कि भारतीय राजनीति में सड़क पर उतर कर संवाद-संघर्ष का समय लौट रहा है.“चरण-पादुका” व “चौकड़ी” राजनीति का समय ढल रहा है.संवाद के महारथियों के लिए ये मैदान मुफ़ीद है जबकि अंतपुर के शकुनियों के लिए नव-भारत का वोटर द्वार बंद कर रहा है.जय हिंद
— Dr Kumar Vishvas (@DrKumarVishwas) December 18, 2017
مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے ہماچل پردیش میں اپنے پارٹی کے رکن راکیش سنگھا کے پھر سے ایم ایل اے بننے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔تاہم گجرات کے نتائج پر کسی طرح کا ردعمل نہیں دیا ہے۔
#LalSalam for this historic electoral victory in Theog.
Salute the voters for reposing faith in the CPI(M) to fight for people's rights and interests in HP Assembly. https://t.co/s1XSeNsE5S— Sitaram Yechury (@SitaramYechury) December 18, 2017
خبر رساں ایجنسی یواین آئی اردو کے مطابق کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج کے رجحان پر آج کہا کہ وہ اس سے مایوس نہيں ہیں۔مسٹر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کے احاطے میں ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے رجحان سے وہ مطمئن ہيں، اور اس سے مایوس قطعی نہيں ہیں۔
تاہم، مسٹر راہل اور کانگریس کے پارلیمانی بورڈ کی لیڈر سونیا گاندھی نے دونوں ریاستوں کے انتخابات سے متعلق دیگر سوالات پر کوئی جواب نہيں دیا۔واضح ہو کہ گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج کے رجحانوں کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) جہاں گجرات میں اپنی حکومت بچانے میں کامیابی کی سمت گامزن ہے، وہیں ہماچل پردیش میں وہ کانگریس کو اقتدار سے باہر کرتی نظر آرہی ہے۔
Categories: خبریں