تعلیمی ادارے اساتذہ اور طلباء کے نہ پہنچنے کے سبب بند رہے جبکہ والدین نے بھی احتیاطی طورپر بچوں کو اسکول نہیں بھیجا اور دکانیں بند رہیں۔
نئی دہلی:پونے کے کورے گاؤں بھیمامیں پیر کوہونے والے تشدکے خلاف مہاراشٹربند کا اثر ممبئی ،پونے ،اورنگ آباد،جالنہ سمیت متعدد بڑے شہروں میں نظرآیا جبکہ بند کے دوران راستہ اور ریل روکو کے دوران تشددنے ریاست کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔بند کا اعلان بہوجن مہاسنگھ (بی بی ایم )کے لیڈر پرکاش امبیڈکر نے حکومت کی ناکامی کے خلاف کیا اورتشدد کے لیے ہندوایکتا اگاڑی کو موردالزام ٹھہرایا ہے۔انہوں نے دعوی ٰ کیا کہ بند کامیاب رہا اور اس بندکی مہاراشٹر ڈیموکرٹیک فرنٹ ،مہاراشٹر کے بایاں محاذ سمیت 250تنظیموں نے حمایت کی تھی۔
باباصاحب امبیڈکرکے پوتے پرکاش امبیڈکر نے پُرامن بند کی اپیل کرتے ہوئے بھیما کورے گاؤں میں مراٹھااور دلتوں کے درمیان اختلاف سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کا پروگرام سمبھا جی بریگیڈنے منعقد کیا تھا ۔اور دوسوسال کی فتح کے جشن سے کوئی کشیدگی نہیں تھی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہندوایکتا اگاڑی اور شیوراج پرتشتھان کے بالترتیب سربراہ ملندایکبوتے اور سمبھاجی بھیڈے کی مداخلت سے تشددبرپا ہواتھا۔ان کا کہنا ہے کہ اکھیل بھارتیہ ہندوسبھا(اے بی ایچ ایس) جو پیشوا کے ورثاء کی نگرانی نے تقریب کی مخالفت کی تھی ،لیکن بات چیت کے بعد ان کی مخالفت ختم ہوگئی ۔ دوسال قبل انگریزی فوج نے پیشوا باجی راؤ سوم کو شکست دی تھی اور انگریزی فوج میں دلتوں کی اکثریت تھی ۔
ممبئی میں جنوبی وسطی ،شمال وسطی ،مشرقی ممبئی میں جگہ جگہ راستہ روکو کا اثر دیکھا گیا جبکہ دلتوں تنظیموں کے ورکرس نعرے بازی کرتے ہوئے دکانیں بند کراتے گھوم رہے تھے چمبور،ورلی ،وڈالا ،گھا ٹ کوپر ،وکھرولی اور ملند میں زیادہ تشدد ہوا اور سنگباری میں ایس ٹی اور بیسٹ کی بسوں کو نقصان پہنچایا گیا ۔پولیس کا بھاری بندوبست رہا ۔تعلیمی ادارے اساتذہ اور طلباء کے نہ پہنچنے کے سبب بند رہے جبکہ والدین نے بھی احتیاطی طورپر بچوں کو اسکول نہیں بھیجا اور دکانیں بند رہیں۔تینوں لوکل ٹرینوں کے روٹ صبح پٹروں پر مجمع لگ جانے کے سبب کچھ دیر بند رہیں ،حال میں چلائی گئی ویسٹرن ریلوے کی اے سی ٹرین کو آج بند رکھا گیا ہے۔
واضح ہو کہ پونے ضلع میں بھیماکورےگاؤں جنگ کی 200ویں سالگرہ پر منعقد ایک پروگرام کے دوران 1جنوری کو ہوئے تشدد میں ایک آدمی کی موت ہو گئی تھی۔ بھیماکورےگاؤں جنگ میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج نے پیشوا کی فوج کو ہرایا تھا۔دلت لیڈر برٹش فوج کی اس جیت کا جشن مناتے ہیں۔ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ تب اچھوت سمجھے جانے والے مہار کمیونٹی کے فوجی ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج کی طرف سے لڑے تھے۔
(خبر رساں ایجنسی یواین آئی اردو کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں