اگر قومی ترانہ بجایا جاتا ہے تو ناظرین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس کا احترام کریں گے۔
نئی دہلی:سپریم کورٹ نے سنیماگھروںمیں قومی ترانہ کو لازمی طور پر بجانے کی پابندی ختم کردی ہے۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے 30 نومبر 2016 کے اپنے عبوری حکم میں آج ترمیم کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔
عدالت نے اپنے پہلے کے آرڈر میں سنیما گھروںمیں قومی ترانہ کو بجانا لازمی کردیا تھا اور اس دوران ناظرین کے لئے کھڑا ہونا لازمی تھا۔ اس حکم سے معذور افراد کو رعایت دی گئی تھی۔جسٹس مشرا نے سابقہ حکم میں ترمیم کرتے ہوئے آج کہا کہ یہ سنیما گھروں کے خصوصی اختیار پر منحصر کرے گا کہ وہ قومی ترانہ بجائیں یا نہیں۔
عدالت نے واضح کیا کہ اگر قومی ترانہ بجایا جاتا ہے تو ناظرین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس کا احترام کریں گے۔عدالت کا ترمیمی حکم مرکزی حکومت کے کل کے اس حلف نامے کے بعد آیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ سنیما ہالوں میں قومی ترانہ کو فی الحال لازمی قرار نہ (نہ) دے۔
Categories: خبریں