خبریں

مدھیہ پردیش : بچوں کے ‘ گھومر ‘ گانا پر ڈانس کے چلتے کرنی سینا نے کی اسکول میں توڑپھوڑ 

ریاست کے رتلام ضلع کے ایک پرائیویٹ اسکول میں سالانہ تقریب کے دوران گھومر گانا پر ڈانس کے دوران ہوا ہنگامہ۔

Photo: Youtube Screen Shot

Photo: Youtube Screen Shot

رتلام : مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع صدر دفتر سے قریب 42 کلومیٹر دور جاورا قصبہ واقع ایک پرائیویٹ اسکول میں طالب علموں کے ذریعے سنجےلیلا بھنسالی کی فلم پدماوت کا متنازع نغمہ ‘ گھومر ‘ پر ڈانس کرنے کی مخالفت میں کرنی سیناکے کارکنوں نے توڑپھوڑ کی۔سوموار کو ہوئے اس واقعہ میں ایک بچے اور ایک گارجینکے ہاتھ پیر میں ہلکی پھلکی چوٹ بھی آئی ہے۔  اسکول میں توڑپھوڑ کرنے کے بعد یہ کارکن وہاں سے بھاگ گئے۔

غور طلب ہے کہ ملک کے کئی حصوں میں پدماوتی فلم کی مخالفت کرنے پر اس فلم کا نام پدماوت رکھا گیا ہے۔جاورا پولیس تھانہ انچارج ایم پی ایس پریہار نے بتایا، ‘ جاورا کے پرائیویٹ اسکول میں سوموار کو سالانہ تقریب کا پروگرام چل رہا تھا۔  اس میں پدماوت فلم کے گھومر گانا پر ایک بچہ ڈانس کر رہا تھا۔  اس کا پتا لگنے پر اس کی مخالفت میں کرنی سیناکے قریب 15-20کارکن اسکول احاطے میں گھسے اور کرسیاں اٹھاکر پھینکنا شروع کر دیا اور توڑپھوڑ کی۔ انہوں نے اسٹیج اور ڈی جے ساؤنڈ کو بھی نقصان پہنچایا۔  ‘

پریہار  نے بتایا کہ اس پروگرام میں ایک سے لےکر پانچویں کلاس تک کے بچے تھے۔  واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوراً پولیس موقع پر پہنچی۔