شروعاتی اندازے کے مطابق، مرکزی حکومت میں کئی ہزار عہدے پانچ سال یا اس سے زیادہ عرصے سے خالی پڑے ہیں۔
نئی دہلی : مرکز کی مودی حکومت پچھلے پانچ سال سے خالی پڑے تمام عہدوں کو ختم کرنے کی اسکیم بنا رہی ہے۔ اس نے اس تناظر میں تمام وزارتوں اور محکمہ جات کو تفصیلی رپورٹ سونپنے کو کہا ہے۔ایک بیان میں وزارت خزانہ نے کہا کہ اس نے تمام وزارتوں اور محکمہ جات سے پانچ سال سے خالی پڑے عہدوں کو ختم کرنے کے لئے کارروائی رپورٹ دینے کو کہا ہے۔
کچھ محکمہ جات اور وزارتوں نے جواب دیا لیکن کچھ نے تفصیلی رپورٹ دینے کے بجائے محض ضروری اطلاع دستیاب کرا دی ہے۔ 16 جنوری 2018 کی نوٹیفیکشنکے مطابق، ‘ تمام وزارتوں / محکمہ جات کے مالی صلاح کاروں اورجوائنٹ سکریٹریوں سے گزارش ہے کہ وہ وزارتوں یا متعلقہ محکمہ جات ان عہدوں کو نشان زدہ کریں جو پانچ سال سے زیادہ وقت سے خالی ہیں اور ان عہدوں کو ختم کرنے کے لئے ایک تفصیلی رپورٹ دیں۔ ‘
وزارت داخلہ کے ایک افسر نے بتایا، ‘ اس اطلاع کے ملنے کے بعد وزارت داخلہ نے اپنے تمام ایڈیشنل سکریٹری، جوائنٹسکریٹری، نیم فوجی دستہ کے سربراہان اور دوسرے متعلقہ اداروں کو اپنے یہاں خالی عہدوں کی رپورٹ دینے کی ہدایت دی ہے۔ ‘
شروعاتی اندازے کے مطابق، مرکزی حکومت میں کئی ہزار عہدے پانچ سال یا زیادہ وقت سے خالی پڑے ہیں۔
Categories: خبریں