ویب سائٹ پر جون 2014 سے لیکر ابھی تک ملک بھر میں مذہب کی بنیاد پر ہونے والے معاملات کی تفصیل درج کی گئی ہے۔
نئی دہلی : ملک میں مذہب کی بنیاد پر ہو رہے حملوں کو ٹریک کرنے اور اس کے ڈاکیو مینٹیشن کے لئے حقوق انسانی پر ریسرچ کرنے والی تنظیم قوئیل فاؤنڈیشن نے www.dotodatabase.com نام سے ایک ویب سائٹ لاؤنچ کیا ہے۔ فاؤنڈیشن کے مطابق اس پلیٹ فارم کا مقصد ملک میں لگاتار بڑھ رہے نفرت کی سیاست کو ڈاکیومینٹ کرنا ہے تاکہ اسکے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ متاثر لوگوں کے لئے انصاف کی حصولیابی میں مدد مل سکے۔
اس ویب سائٹ پر جون 2014 سے لیکر ابھی تک ملک بھر میں مذہب کی بنیاد پر ہونے والے معاملات کی تفصیل درج کی گئی ہے۔ اس دوران کل 488 معاملات پیش آئے ہیں، جس میں متاثر ین کی تعداد 2607 ہے۔ ان معاملات میں، 125 حملے یا مارپیٹ، 51 مذہبی مقامات پر حملے اور 54 قتل یا لنچنگ کے کیس ہیں، جبکہ فرقہ وارانہ فسادات کی تعداد 52 اور گئو رکشا کے نام پر تشدد کے واقعات 85 ہیں۔
فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ وہ لگاتار اس ڈاٹابیس کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے تاکہ صحیح وقت پر صحیح جانکاری پہنچ سکے۔ انکی اس کوشش میں ملی، سماجی حقوق انسانی کی تنظیم جیسے جمیعت العلما،جماعت اسلامی، سٹیزن اگینسٹ ہیٹ،سٹیزن فار پیس اینڈ جسٹس، یونائٹیڈ اگینسٹ ہیٹ، اے پی سی آر، این سی ایچ آر او، مشاورت، جمیعت اہل حدیث، ایس آئی او اور اور ایم ایس او شامل ہیں۔
Categories: حقوق انسانی, خبریں