ایف سی آر اے(Foreign Contribution Regulation Act) میں ترمیم کو پارلیامنٹ میں بنا کسی بحث کے منظور کر دیا گیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کو ملےگی بڑی راحت۔
نئی دہلی: سیاسی جماعتوں کو 1976 کے بعد ملے غیر ملکی چندے کی اب تفتیش نہیں ہو سکےگی۔ اس تعلق سے قانون میں ترمیم کو پارلیامنٹ نے بنا کسی بحث کے منظور کر دیا۔پارلیامنٹ نے بدھ کو حزب مخالف جماعتوں کی مخالفت کے درمیان فنانس بل 2018 میں 21 ترمیم کو منظوری دے دی۔ان میں سے ایک ترمیم ایف سی آر اے(Foreign Contribution Regulation Act 2010)سے متعلق تھی۔ یہ قانون غیر ملکی کمپنیوں کو سیاسی جماعتوں کو چندہ دینے سے روکتا ہے۔پبلک ری پرزنٹیشن لاء (Public representation law)، جس میں انتخاب کے بارے میں اصول بنائے گئے ہیں، سیاسی جماعتوں کو غیر ملکی چندہ لینے پر روک لگاتا ہے۔
مرکز کی مودی حکومت نے پہلےفنانس بل 2016 کے ذریعے ایف سی آر اےمیں ترمیم کیا تھا جس سے جماعتوں کے لئے غیر ملکی چندہ لینا آسان کر دیا گیا۔ لیکن اب 1976 سے ہی سیاسی جماعتوں کو ملے چندے کی تفتیش کے امکان کو ختم کرنے کے لئے اس میں آگے اور ترمیم کر دی گئی ہے۔اس ترمیم سے بی جے پی اور کانگریس دونوں کو ہی 2014 کی دلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے بچنے میں مدد ملےگی جس میں دونوں جماعتوں کو ایف سی آر اے قانون کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا تھا۔
Categories: خبریں