وزیر مملکت برائے سماجی انصاف رام داس اٹھاولے نے ایوان میں بتایا کہ 2015 کے مقابلے 2016 میں دلتوں کے خلاف امتیاز کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
نئی دہلی : مرکز کی نریندر مودی حکومت نے منگل کو بتایا کہ سال 2016 میں ملک بھر میں دلتوں کے خلاف امتیاز اور بے عزتی سے جڑے 40774 معاملے درج کئے گئے۔پارلیامنٹ میں ارجن لال مینا کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر مملکت برائے سماجی انصاف رام داس اٹھاولے نے یہ جانکاری دی۔
وزیر نے کہا کہ سال 2016 میں ملک میں ایس سی کمیونٹی کے لوگوں کے خلاف امتیاز اور بے عزتی سے جڑے 40774 معاملے درج کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران راجستھان میں ایسے 5134 معاملے درج کئے۔
ممبر نے پورے ملک خاص طورپر راجستھان سے متعلق اعداد و شمار کی جانکاری مانگی تھی۔وزیر نے یہ بھی بتایا کہ سال 2015 میں ایسے 38564 معاملے درج ہوئے تھے، جس میں راجستھان میں 5911 معاملے درج کئے گئے۔
Categories: خبریں