لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مرکزی وزیر مملکت براے پلاننگ راؤ اندرجیت سنگھ نےیہ جانکاری دی ۔
نئی دہلی: مرکز کی مودی حکومت کی طرف سے گزشتہ بدھ کو لوک سبھا میں بتایا گیا کہ ملک میں قریب 27 کروڑ لوگ غربت کی سطح کے نیچے (بی پی ایل) زندگی گزار رہے ہیں۔ ایس ٹی کے 45.3 فیصد اورایس سی کے 31.5 فیصد لوگغربت کی سطح کے نیچے ہیں۔لوک سبھا میں جگدمبکا پالکے سوال کے تحریری جواب میںمرکزی وزیر مملکت براے پلاننگ راؤ اندرجیت سنگھ نے یہ جانکاری دی۔
انہوں نے کہا کہ سال12-2011کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں قریب 27 کروڑ لوگ (21.92 فیصدی) غربت کی سطح کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ایس ٹی کے 45.3 فیصدی اور ایس سی کے 31.5 فیصدی لوگ غربت کی سطح کے نیچے ہیں۔انہوں نےمزید کہا کہ حکومت نے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے اور غریبی ختم کرنے کے لئے کئی قدم اٹھائے ہیں۔
Categories: خبریں