خبریں

مدھیہ پردیش :ہاسٹل میں گندا سینٹری نیپکن ملنے پر طالبات کے کپڑے اترواکر لی تلاشی

ساگر کےڈاکٹر ہری سنگھ گور یونیورسٹی میں 40 طالبات کے ساتھ ہوئے اس واقعہ پر طالبات نے غصہ کا اظہار کیا۔  یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے واقعہ کو شرمناک  بتاتے ہوئے معافی مانگی ہے۔

(فوٹو بشکریہ : ٹوئٹر / اے این آئی)

(فوٹو بشکریہ : ٹوئٹر / اے این آئی)

نئی دہلی :مدھیہ پردیش کے  ساگر میں ڈاکٹر ہری سنگھ گور یونیورسٹی کے ایک ہاسٹل میں رہنے والی تقریباً 40 طالبات نے ہاسٹل وارڈن پر کپڑے اترواکر چیکنگ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی خبر کے مطابق، وارڈن کے اس کار نامہ کے پیچھے یونیورسٹی کے ہاسٹل احاطے میں استعمال کئے گئے سینٹری نپکین پڑے ملنے کی وجہ بتائی جا رہی ہے، جس کے بعد ہاسٹل وارڈن نے 40 لڑکیوں کے کپڑے اترواکر تلاشی لی۔

وہیں، پورے معاملے کو یونیورسٹی نے شرمناک اور قابل مذمت بتایا ہے۔  یونیورسٹی کے وائس چانسلر آرپی تیواری نے پورے مسئلے پر کہا، ‘ یہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔  میں نے طالبات کو بتایا ہے کہ وہ سب میری بیٹی کی طرح ہیں اور میں ان سے معافی مانگتا ہوں میں نے ان کو اس معاملے میں کارروائی کرنے کایقین بھی دلایا ہے۔اگر وارڈن کو قصوروار پایا جاتا ہے تو ان کے خلاف کارروائی ضرور کی جائے‌گی۔  ‘