خبریں

چھتیس گڑھ : اڈانی گروپ کو ملا 1140 کروڑ روپے کا ٹھیکہ

اڈانی گروپ  نے کہا ہے، ’ مرکزی حکومت ملک کے ہائی وے کی لمبائی دو لاکھ کلومیٹر تک کرنے پر غور کر رہی ہے، اڈانی گروپ  اس کو کمپنی کے لئے ترقی کے مواقع کے طور پر دیکھتا ہے۔‘

گوتم اڈانی۔  (فوٹو : پی ٹی آئی)

گوتم اڈانی۔  (فوٹو : پی ٹی آئی)

نئی دہلی : اڈانی گروپ  نے بدھ کو سڑک تعمیر ات کے شعبے  میں اترنے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی بتایا کہ اس کی ہولڈنگ کمپنی کی قیادت والے ایک کمپنی گروپ  کو چھتیس گڑھ میں 1140 کروڑ روپے کے شاہراہ منصوبےکا ٹھیکہ ملا ہے۔  اس کو یہ ٹھیکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) سے ملا ہے۔گروپ  نے ایک بیان میں بتایا کہ اس کی اہم کمپنی اڈانی انٹرپرائز لمیٹڈ (ای ای ایل) اس میدان میں امکانات تلاش کرے گی۔کمپنی کے مطابق، ‘ اڈانی گروپ  سڑک اور شاہراہوں کی تعمیر کے کام کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے کافی خوش ہے۔  اس کو این ایچ اے آئی سے اپنا پہلا Hybrid annuity سڑک منصوبہ کا ٹھیکہ ملا ہے۔ ‘

اس 1140 کروڑ روپے کی اسکیم کے تحت قومی شاہراہ-111 (نئی قومی شاہراہ-130) کے 53.3 کلومیٹر لمبی بلاس پور-پتھراپلی حصے کو چوڑا کر کے چار لین کی شاہراہ بنانی ہے۔  یہ مرکز کی مودی حکومت کی دیرنیہ  بھارت مالا اسکیم کا حصہ ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اڈانی انٹرپرائز لمیٹڈ بنیادی ڈھانچہ اور توانائی کے لئے ملک کی بڑھتی بھوک کو دھیان میں رکھ‌کر کامیاب ترقی پذیر تجارتوں پر دھیان مرکوز کیے ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا، ‘ ہم وسائل، توانائی، بنیادی ڈھانچہ، ایگرو-8 لاجسٹکس کاروبار کے میدان میں اپنی قیادت  کو بنائے رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔  ‘  آگے کہا گیا ہے، ‘ اڈانی انٹرپرائز لمیٹڈ عوامی نقل وحمل، بنیادی ڈھانچے میں مواقع کا تجزیہ کر رہی ہے، جو اگلی دہائی میں ترقی کا وعدہ کرتی ہے۔  چونکہ حکومت ملک کے ہائی وے کی لمبائی دو لاکھ کلومیٹر تک دو گنا کرنے پر غورکر رہی ہے، اڈانی گروپ  اس کو کمپنی کے لئے ترقی کے مواقع کے طور پر دیکھتا ہے۔  ‘

بیان میں کہا گیا گیا ہے کہ کمپنی نے حال ہی میں بھارت مالا منصوبہ کے تحت این ایچ اے آئی کے ذریعے جاری ٹینڈر پروگرام میں حصہ لیا تھا اور اس کی ہولڈنگ کمپنی کی قیادت والے ایک کمپنی گروپ  کو منصوبہ کے لئے این ایچ اے آئی سے لیٹر آف ایوارڈ (ایل او اے) حاصل ہوا ہے۔ اڈانی گروپ  نے آگے کہا ہے کہ اڈانی انٹرپرائز یز اس شعبےمیں پرکشش مواقع کے لئے تجزیہ اور بولی جاری رکھے‌گی۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)