کھیل کی دنیا: 23سالہ میرابائی چانو اور پھر اس کے بعد 24سالہ سنجیتا چانو نے ہندوستان کو گولڈ میڈل دلا کر ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ بھلے ہی نارتھ ایسٹ کی لڑکیوں کو بہت اہمیت نہیں دی جاتی ہو مگر بین الاقوامی سطح پر یہاں کی لڑکیاں ہندوستان کا نام روشن کرنے میں کبھی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتیں۔
گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو کل ملا کر کتنے تمغے ملیں گے یہ تو ان گیمز کے اختتام کے بعد ہی پتہ چلے گا البتہ اب تک جو نتیجے سامنے آئے ہیں اسے ہندوستان کےلئے بہتر آغاز کہا جا سکتا ہے۔تادم تحریر ہندوستان نے تین گولڈ حاصل کر لئے تھے اور کمال کی بات یہ ہے کہ ان تینوں ہی گولڈ پر ویٹ لفٹر نے قبضہ جمایا تھا۔گولڈ کوسٹ میں ہندوستان کو پہلا گولڈ میڈل 48کلو گرم کے زمرے میں منی پور کی اس میرا بائی چانو نے دلایا جس کا تعلق بہت ہی غریب گھرانے سے ہے۔یہ وہی میرا بائی چانو ہے جو کبھی اپنے بھائی کے ساتھایندھن کےلئے لکڑیاں جمع کیا کرتی تھی۔میرا کے بھائی کے مطابق مجھ اسی دن اس کے کچھ کرنے کا یقین ہو گیا تھا جب صرف12 سال کی عمر میں ایک دن میرا نے لکڑی کا وہ وزن آسانی سے اٹھا لیا جو میں نہیں اٹھا سکا تھا۔
ہندوستان کو دوسرا گولڈ میڈل بھی منی پور کی ہی ایک خاتون ویٹ لفٹر سنجیتا چانو نے دلایا۔انہیں53کلو گرام کے زمرے میں طلائی تمغہ ملا۔پہلے 23سالہ میرابائی چانو اور پھر اس کے بعد 24سالہ سنجیتا چانو نے ہندوستان کو گولڈ میڈل دلا کر ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ بھلے ہی نارتھ ایسٹ کی لڑکیوں کو بہت اہمیت نہیں دی جاتی ہو مگر بین الاقوامی سطح پر یہاں کی لڑکیاں ہندوستان کا نام روشن کرنے میں کبھی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتیں۔ ہندوستان کو تیسرا گولڈ بھی ویٹ لفٹنگ میں ہی ملا۔ستیش کمار نے 77کلو گرم ے زمرے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
ویسے تو ہندوستان کو اس بار پہلا گولڈ میرا بائی چانو نے دلایا لیکن پہلے تمغہ کی بات کریں تو اس معاملہ میں پی گروراجہ بازی مار لے گئے۔ویٹ لفٹر راجہ کو 56کلو گرام کے زمرے میں چاندی کا میڈل ملا جو گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ گیمز میں ہندوستان کا پہلا میڈل تھا۔یہ ایک اتفاق ہے کہ ہندوستان کو چوتھا میڈل بھی ویٹ لفٹنگ میں ہی ملا۔دیپک لاٹھیر نے69کلو گرام کے زمرے میں نقرئی تمغہ جیتا۔ہریانہ سے تعلق رکھنے والے دیپک صرف18سال کے ہیں اور مستقبل میں اس سے بہت بہتر کارکردگی کی امید کی جاری ہے۔بھلے ہی لاٹھیر کو نقرئی تمغہ ملا ہو مگر انہوں نے سب سے کم عمر میں دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغہ جیتنے کا ریکارڈ تو اپنے نام کر ہی لیاہے۔
اس بار 72ویں سنتوش ٹرافی کا فائنل کوکولکاتہ میں کھیلا گیا۔ہوم گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے بنگال کو امید تھی کہ اسے ٹرافی پر قبضہ کرنے میں بہت پریشانی نہیں ہوگی مگر ایسا ہوا نہیں اور اسے ہراکر کیرل نے خطاب جیت لیا۔کیرل نے کل ملا کر چھٹی مرتبہ سنتوش ٹرافی جیتی۔مقررہ وقت میں2-2سے ڈ ارہنے کے بعد فاتح کا فیصلہ پنالٹی شوٹآؤٹ میں ہوا جہاںکیرل نے4-2سے کامیابی حاصل کی۔
فٹبال کی بات ہو رہی ہے تو رونالڈو کے اس گول کا ذکر بھی ہو جائے جس نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی اور فٹبال شائقین اس بات سے حیران ہےں کہ آخر کرسٹیانو رونالڈو نے یہ گول کیا کیسے۔چمپئنس لیگ میں ریال میڈرڈ اور یووینٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران کرسٹیانو رونالڈو نے بائی سائیکل کک سے ایک ایسا گول کیا جسے دیکھ کر دنیا کا ہر وہ شخص حیران ہے جسے فٹبال کا شوق ہے۔اس گول کی خاصیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر اسے ایک کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور لائک کر چکے ہیں۔دنیا میں فٹبال کے جاننے والے اس بحث میں لگے ہیں اسے دنیا میں اب تک کے کچھ بہترین گولوں میں شامل کیا جائے۔
ہندوستان میں ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ دنیا میں کتنی مقبول ہے اس کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایسے بہت سے کھلاڑی ہیں جو اس لیگ میں کھیلنے کےلئے قومی ٹیم سے بھی خود کو الگ کر لینے کو تیار رہتے ہیں۔ایسے میں اگر پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی یہ کہتے ہیں کہ انہیں اگر کھیلنے کو کہا جائے گا تو بھی وہ اس لیگ میں کھیلنا پسند نہیں کریں گے تو ایسا کہہ کر انہوں نے اپنا مذاق ہی بنوایا ہے۔
دنیا کے بڑے بڑے اسٹار کرکٹر آئی پی ایل میں کھیلنے کےلئے ترستے ہیں۔آئی پی ایل کا اپنا ایک الگ انداز اور اس میں ہونے والی پیسوں کی بارش نے ہر کھلاڑی کو اس کا دیوانہ بنا دیا ہے ۔پاکستانی بھی اس کے دیوانے ہیں مگر چونکہ کشمیر میں ہونے والی اموات کے بعد نکتہ چینی کا شکار ہوئے آفریدی کو کچھ نہ کچھ کہنا تھا تو انہیں آئی پی ایل میں کھیلنے کو ہی منع کر دیا۔حد تو تب ہو گئی جب انہوں نے یہ بھی کہہ دیا ہے پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے زیادہ مقبول ہو جائے گی۔جس آئی پی ایل کو اب تک دنیا کا کوئی دوسرا ملک ٹکر نہیں دے سکا ہے اسے بھلا پاکستان کیسے دے د ے گا یہ آفریدی ہی بتا سکتے ہیں۔
Categories: خبریں