Football

پی کے بنرجی، فوٹو بہ شکریہ: /@praful_patel

عظیم ہندوستانی فٹ بالر پی کے بنرجی کا 83 سال کی عمر میں انتقال

سال 1962 کے ایشیائی کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پی کے بنرجی ہندوستانی فٹ بال کے سنہری دور کے گواہ رہے۔انہوں نے ہندوستان کے لیے 84 میچ کھیل کر 65 گول کئے۔ پی کے بنرجی ارجن ایوارڈ پانے والے شروعاتی لوگوں میں سے ایک تھے۔ سال 1990 میں انہیں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔

marta

کھیل کی دنیا: تیر اندازی کے عالمی مقابلے میں ہندوستان کی بہترین کارکردگی اورمارٹا کا ریکارڈ

خواتین کا عالمی کپ فٹبال جاری ہے۔اس بار کون سی ٹیم یہ خطاب جیتے گی اس کا پتہ تو بعد میں چلے گا البتہ اس عالمی کپ کے دوران برازیل کی فٹ بالر مارٹا نے عالمی کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔کمال کی بات یہ ہے کہ اس معاملہ انہوں نے اب مرد فٹ بالروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

YuvrajSingh_PTI

کھیل کی دنیا: پرتگال کو نیشن کپ خطاب اور یووراج سنگھ کا ریٹائرمنٹ

یووراج نے کئی اہم اننگز کھیلیں،ہندوستان کو عالمی کپ دلانے میں یووراج کا اہم رول رہا مگر وہ دنیا میں اپنی اس خاص اننگ کے لئے مشہور ہوئے جب ٹی 20کے ایک مقابلہ میں انہوں نے انگلش گیند باز کرس براڈ کے ایک اوور کی سبھی چھ گیندوں پر چھکے لگائے۔2007 میں ٹی20عالمی کپ کے ایک میچ میں انگلینڈ کے خلاف یووراج سنگھ نے نہ صرف چھ گیندوں پر چھ چکے لگائے بلکہ اس اننگ کے دوران صرف بارہ گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔یہ محدود اووروں کی کرکٹ میں سب سے تیز نصف سنچری کا ریکارڈ تھا جوبارہ سال بعد آج بھی قائم ہے۔

آر اوما دیوی، فوٹو بہ شکریہ: cuesportsindia.com

کھیل کی دنیا: 54سالہ اوما دیوی کو خطاب اور میرا بائی چانو کی شاندار واپسی

اوما دیوی نے2012میں لندن میں عالمی بلیارڈس چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔2017میں اوما دیوی کو صدر جمہوریہ کے ہاتھوں ہندوستان میں خواتین کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ناری شکتی سمان ملا۔

فوٹو: رائٹرس

کھیل کی دنیا: آئی لیگ کا بارہواں ایڈیشن اور بریوو کاریٹائرمنٹ

بریوو کے نام کئی ریکارڈ بھی ہیں جن میں کپتان رہتے ہوئے ایک گیند باز کے طور پر بہترین گیند بازی،ٹی20میں نویں وکٹ کے لئے سب سے بڑی شراکت اور ٹی 20میں ایک کلینڈر سال میں سب سے زیادہ87وکٹ کا ریکارڈ شامل ہے۔

فوٹو: انڈین اولمپک ایسوسی ایشن

کھیل کی دنیا: کرکٹ میں افغانستان کی کارکردگی، سری شنکر کا قومی ریکارڈ اور فیفا

انڈین اولمپک ایسو سی ایشن نے اپنی تاریخ میں پہلی بارمیڈل جیتنے والوں کو نقد انعام سے نوازا ۔ انعامات کی تقسیم کے دوران ایک شرمناک بات یہ ہوئی کہ ایک طرف جہاں بہت سے کھلاڑیوں کے چیک پر نام ہی غلط تھے وہیں کچھ کھلاڑیوں کا چیک پر نام ہی نہیں تھا۔حالانکہ آئی او اے کے صدر نریندر بترا نے اس غلطی کے لئے معافی مانگی مگر اس سے اس بات کا اندازہ تو لگایا ہی جا سکتا ہے کہ کرکٹ کھلاڑیوں کے علاوہ دوسرے کھیلوں کے کھلاڑیوں کو ہندوستان میں کتنی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔

نیمار،فوٹو: رائٹرس

کھیل کی دنیا: بیڈ منٹن میں لکشیہ سین کا کمال، خواتین ہاکی عالمی کپ اور فخر زماں کا فخریہ کارنامہ

210رنوں کی غیر مفتوح اننگ کھیل کر فخر زماں پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے پہلی ڈبل سنچری بنانے والے کھلاڑی بھی بنے۔اس سے پہلے اب تک پاکستان کی جانب سے سب سے بڑا اسکور 194رنوں کا تھا جو سعید انور نے21سال پہلے ہندوستان کے خلاف بنائے تھے۔

fake 1

کرن ری جیجو کا ٹوئٹ ، مہیش ہیگڑے کا دعویٰ، ارندھتی رائےاوراجیت ڈوبھال کے خطوط کا سچ

فیک نیوز :ارندھتی رائے نے نیشنل سیکورٹی کونسل کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے اس بات پر فکر ظاہر کی تھی کہISIS اور لشکر طیبہ کے جو دہشت گرد گرفتار کئے جاتے ہیں ان کو ہندوستانی جیلوں میں بہت تکلیف دی جا رہی ہے۔

Dubai_Indian

ماحولیات کو لے کر بیداری کے لیے ہندوستانی بچے کو دبئی میں ملا اعزاز

اس پہل کی شروعات 2013 میں طلبا کو ماحولیات سے متعلق تربیت دینے کے مقصد سےکی گئی تھی۔ فیض محمد نے اپنی 150 درہم عیدی سے 130 بیگ خریدے اور انہیں کرانے کے دکانوں پر بانٹا۔ اس نے پلاسٹک بیگ کا استعمال کم کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا۔

جواہر روبل

کھیل کی دنیا:ڈیویلیرس کا ریٹائرمنٹ اور برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون فٹبال ریفری

کھیل کی دنیا:ڈیویلرس کے اس فیصلے سے صرف کرکٹ شائقین ہی نہیں بہت سے سابق کرکٹر بھی حیران ہیں۔سابق انگلش کپتان مائیکل وان اس فیصلے سے اتنے حیران ہیں کہ انہوں نے ڈیویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے شرمناک قرار دے دیا۔صومالیہ نژاد برطانوی خاتون جواہر روبل فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والی پہلی مسلم خاتون بن گئی ہیں۔

Europa_Leauge_Cup

کھیل کی دنیا : ٹسٹ کرکٹ میں ٹاس اور یورپا کپ

کھیل کی دنیا:ایک اہم سوال یہ ہے کہ اگر ٹاس نہیں ہوگا تو پھر اس بات کا فیصلہ کیسے ہوگا کہ کون سی ٹیم پہلے بلے بازی کرےگی یا گیند بازی۔اس تعلق سے ایسا مانا جا رہا ہے کہ مہمان ٹیم کو بلے بازی یا گیند بازی کا انتخاب کرنے کو کہا جا سکتا ہے۔

میرابائی چانو / فوٹو : پی ٹی آئی

کھیل کی دنیا: دولت مشترکہ کھیلوں میں لڑکیوں کا جلوہ اور رونالڈو کی دھوم

سالہ میرابائی چانو اور پھر اس کے بعد 24سالہ سنجیتا چانو نے ہندوستان کو گولڈ میڈل دلا کر ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ بھلے ہی نارتھ ایسٹ کی لڑکیوں کو بہت اہمیت نہیں دی جاتی ہو مگر بین الاقوامی سطح پر یہاں کی لڑکیاں ہندوستان کا نام روشن کرنے میں کبھی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتیں۔