سینٹرل ایکسائزکانپور میں تعینات رہے سنسار چند گزشتہ سال قائم جی ایس ٹی محکمہ کے پہلے سینئر افسر ہیں جو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں ۔ان پر ایک کاروباری سے رشوت لینے کا الزام ہے۔
نئی دہلی: سی بی آئی نے رشوت کے ایک معاملے میں جی ایس ٹی کمشنر سنسار چند کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔سی بی آئی آفیسر نے یہ جانکاری دی ہے۔ محکمے کے کسی سینئر افسر کے خلاف یہ پہلا ایسا معاملہ ہے ۔انھوں نے بتایا کہ ایجنسی نے معاملے میں سنسار چند کے علاوہ ان کی بیوی اویناش کور کو بھی گرفتار کیا ہے۔کانپور کے ایک کاروباری سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی رشوت لینے کے معاملے میں کور کے خلاف بھی چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔
سی بی آئی افسروں نے کہا کہ Indian Revenue Serviceکے 1986 بیچ کے افسر اس وقت سینٹرل ایکسائز کانپور میں تعینات تھےاور گزشتہ سال قائم جی ایس ٹی محکمہ کے پہلے سینئر افسر ہیں جو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ایجنسی نے سنسار چند اور ان کی بیوی کے ساتھ 13 دوسرے لوگوں کے خلاف بد عنوانی ،سازش اور دوسرے الزام لگائے ہیں۔سنسار چند کو اسی سال 2 فروری کو اور ان کی بیوی کو گزشتہ مہینے 21 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ان کو اسپیشل سی بی آئی عدالت نے جوڈیشل حراست میں بھیج دیا تھا۔
سی بی آئی نے اس سے متعلق آئی پی سی کی دفعہ 120(بی)اور Prevention of Corruption Actکی دفعہ 7،11،12 کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔سی بی آئی نے گرفتاری کے وقت ملزم کو ‘عادتاً’مجرم بتایا تھا، جو کاروباریوں سے مہینے اور ہفتے کی بنیاد پر رشوت لیتا تھا۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ )
Categories: خبریں