4 سال بعد دہلی پولیس نے سنندا پشکر معاملے میں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں چارج شیٹ داخل کیا ہے۔
نئی دہلی: دہلی پولیس نے سنندا پشکر قتل معاملے میں 4سال بعد پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ دہلی پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 306 یعنی خود کشی کے لیے اکسانا اور 498 اے ازدواجی زندگی میں ٹارچر کرنے کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں پہلے قتل کا کیس بھی درج کیا تھا۔ پولیس نے ششی تھرور کو ملزم مانا ہے۔ دہلی پولیس نے 3000 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ کورٹ اس معاملے میں 24 مئی کو جانکاری حاصل کرے گی۔
All witnesses & documents were destroyed by UPA govt & corrupt police. On basis of current evidence this is what could be done. More info will come during trial. There are allegations on Shashi Tharoor that he forced his wife to commit suicide: S Swamy on #SunandaPushkar case pic.twitter.com/hR4rjKQKsl
— ANI (@ANI) May 14, 2018
غور طلب ہے کہ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس رہنما ششی تھرور کی بیوی سنندا پشکر کی موت کی جانچ ایس آئی ٹی سے کرانے کی بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کی عرضی کو دہلی ہائی کورٹ نے خارج کر دی تھی۔ دہلی ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ یہ پی آئی ایل نہیں سیاسی مفاد کی عرضی کی مثال ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق، معاملے کی شنوائی کے دوران ہائی کورٹ نے سبر امنیم سوامی سے پوچھا تھا کہ آپ کے ذرائع کیا ہیں؟ جہاں سے آپ کے پاس اتنی جانکاری آئی ہے اور آپ جانچ پر سوال کھڑا کر رہے ہیں؟ دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر آپ کو ثبوتوں کی جانکاری تھی تو آپ نے پہلے ثبوتوں کو پیش کیوں نہیں کیا؟
آپ نے اپنی عرضی آن لائن ڈال دی ہے۔ جانتے ہیں کہ کسی کی پرائیویسی پر اس کا کیا اثر پڑے گا؟ کیا آپ کو پتہ نہیں ہے کہ جس نے عرضی داخل کی ہے وہ کسی سیاسی پارٹی سے ہے اور جس کے خلاف الزام ہے وہ دوسری سیاسی پارٹی سے ہے جو اپوزیشن میں ہے۔
1/2 I have taken note of the filing of this preposterous charge sheet &intend to contest it vigorously. No one who knew Sunanda believes she would ever have committed suicide, let alone abetment on my part. If this is conclusion arrived at after 4+ yrs of investigation, (contd.)
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) May 14, 2018
آج تک کی خبر کے مطابق ، ششی تھرور کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ دہلی پولیس کے ذریعے داخل چارج شیٹ میں ان کو مشکوک ملزم ماناگیا ہے۔ واضح ہو کہ پٹیالہ ہاؤس کورٹ 24 مئی کو اس چارج شیٹ پر جانکاری حاصل کرے گا اور اسی دن ششی تھرور کو سمن بھی کر سکتا ہے۔ دریں اثنااس چارج شیٹ کو ششی تھرور نے ناقابل یقین بتایا ہے۔
2/2) it does not speak well of the methods or motivations of the Delhi Police. In oct 17, the Law Officer made a statement in the DelhiHighCourt that they have not found anything against anyone & now in 6 months they say that I have abetted a suicide. unbelievable!
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) May 14, 2018
غور طلب ہے کہ 17 جنوری2014 کی رات دہلی کے ایک 5 اسٹار ہوٹل کت کمرے میں ششی تھرور کی بیوی سنندا پشکر مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ مبینہ طور پر اس سے ایک دن پہلے سنندا اور پاکستانی صحافی مہر طرار کے بیچ ٹوئٹ پر بحث ہوئی تھی۔یہ بحث ششی تھرور کے ساتھ مہر کے مبینہ افیئر کو لے کر ہوئی تھی۔
Categories: خبریں