تمل ناڈو کے توتی کورن ضلع میں ویدانتا گروپ کی کمپنی اسٹر لائٹ کاپر کے خلاف مہینوں سے چل رہا مظاہرہ منگل کو پر تشدد ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس دوران گولی باری کی ہے۔
نئی دہلی: تمل ناڈو کے توتی کورن ضلع میں ویدانتا گروپ کی کمپنی اسٹر لائٹ کاپر کے خلاف مہینوں سے چل رہا مظاہرہ منگل کو پر تشدد ہو گیا۔ میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق اس دوران پولیس نےلاٹھی چارج اور گولی باری کی ، جس میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی اور 30 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے ہیں ۔ زخمی لوگوں میں کئی صحافی بھی شامل ہیں۔
9 people killed during the protest held in Tuticorin demanding ban on Sterlite Industries, in wake of the pollution created by them #TamilNadu pic.twitter.com/a4bBQZu0yx
— ANI (@ANI) May 22, 2018
غور طلب ہے کہ اس فیکٹری سے ہو رہی آلودگی کے خلاف لوگ مہینوں سے مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس فیکٹری کی آلودگی کی وجہ سے صحت سے متعلق مصیبتیں سامنے آ رہی ہیں۔ جبکہ حال ہی میں اس کمپنی نے شہر میں اپنی یونٹ بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ مقامی لوگ اس پلانٹ کی توسیع کی بھی مخالفت کر رہے تھے۔
جانکاری کے مطابق ناراض لوگوں نے یہاں 50 سے زیادہ گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق ، ان کو روکنے کے لیے وہاں پولیس تعینات کی گئی تھی لیکن دھیرے دھیرے لوگ کلکٹر کے دفتر کی طرف بڑھنے لگے۔ جس کے بعد پولیس کو ان کو روکنے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑالیکن بھیڑ متشدد ہو اٹھی۔
#WATCH Protest held in Tuticorin demanding ban on Sterlite Industries, in wake of the pollution created by them #TamilNadu pic.twitter.com/23FWdj1do5
— ANI (@ANI) May 22, 2018
وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ مدراس ہائی کورٹ کی ہدایت پر فیکٹری کے آس پاس کے علاقوں میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ کی گئی۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق ، اسٹر لائٹ کاپر توتی کورن میں ابھی 4لاکھ ٹن فی سال پیدا کرنے والی ایک یونٹ کو چلا رہی ہے۔ اس یونٹ کو پر مٹ حاصل ہے اور اس نے کسی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ ڈی ایم کے کے ایگزیکٹو چیئر مین ایم کے اسٹالن نے پولیس کی گولی باری کی کڑی مذمت کی ہے۔
Categories: خبریں