خبریں

صرف تجربہ کار لوگوں کو ملےگی نئی نوکریاں: سروے رپورٹ

سروے میں کہا گیا ہے کہ19-2018 میں مرد اور خواتین کی بھرتی کا اعداد و شمار بالترتیب : 57.77 فیصد اور 42.23 فیصد رہنے کی امید ہے۔

علامتی تصویر/فوٹو: رائٹرز

علامتی تصویر/فوٹو: رائٹرز

کولکاتا : مختلف صنعتوں سے جڑی اعلیٰ کمپنیوں کے موجودہ مالی سال میں ملازمین‎ کی تعداد میں 15 فیصد کا اضافہ کرنے کی امید ہے۔  جینئس کنسلٹینٹ لمیٹڈ نے اپنے سروے میں یہ بات کہی۔اس میں کہا گیا ہے کہ 42 فیصد کمپنیوں کے اپنے ملازمین‎ کی تعداد میں ایک سے 15 فیصد کے درمیان اضافہ کرنے کا اندازہ ہے۔ سروے میں سیمنس انڈیا، ماروتی سوزوکی، بھارتیہ ایئرٹیل، بارکلے، گلیکسو، ایڈل وائس، شاپورجی اینڈ پلونجی جیسی 881 کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ19-2018 میں مرد اور خواتین کی بھرتی کا اعداد و شمار بالترتیب : 57.77 فیصد اور 42.23 فیصد رہنے کی امید ہے۔  قریب 21 فیصد کمپنیوں کا ماننا ہے کہ جاب پورٹل بڑے پیمانے پر امیدواروں کی فراہمی کریں‌گی۔وہیں، 35.17 فیصد کمپنیوں نے کہا کہ19-2018 میں نئی نوکریوں کے سب سے زیادہ مواقع 1 سے5 سال تک کے تجربے والے لوگوں کو ملیں‌گے۔  68.25 فیصد حصہ لینے والے لوگوں نے مانا کہ امیدوار کی بھرتی سے پہلے اس کے پس منظر کی تفتیش کرنا ابھی بھی اہم بنا ہوا ہے۔مارچ کے پہلے ہفتہ میں شروع ہوا سروے ڈھائی مہینے میں پورا کیا گیا ہے۔