کھیل کی دنیا:سابق انگلش کپتان مائیکل وان اس فیصلے سے اتنے حیران ہیں کہ انہوں نے ڈیویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے شرمناک قرار دے دیا۔صومالیہ نژاد برطانوی خاتون جواہر روبل فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والی پہلی مسلم خاتون بن گئی ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کرکٹر اے بی ڈی ویلیرس نے اچانک ریٹائر منٹ کا فیصلہ لے کر پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔حال ہی آئی پی ایل کے دوران انہوں نے ایک ایسا شاندار کیچ لپکا تھا ،اس کے بعد دنیا انہیں اسپائیڈر مین کے نام سے پکارنے لگی۔دنیا کے بہترین فیلڈر اس کیچ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔مگر ایک طرف جہاں انہوں نے ہر کسی کو اپنی شاندار فیلڈنگ سے دانتوں تلے انگلی چبانے کو مجبور کر دیاوہیں بہترین فارم میں ہوتے ہوئے بھی خود کو تھکا ہوا بتا کر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لے کر انہوں ہر کسی کو حیران کر دیا۔
I’ve made a big decision today pic.twitter.com/In0jyquPOK
— AB de Villiers (@ABdeVilliers17) May 23, 2018
ڈیویلرس کے اس فیصلے سے صرف کرکٹ شائقین ہی نہیں بہت سے سابق کرکٹر بھی حیران ہیں۔بہت سے تو اس بات کو ماننے کو تیار نہیں ہیں کہ ڈیویلیرس نے ایسا فیصلہ کر لیا ہے۔سابق انگلش کپتان مائیکل وان اس فیصلے سے اتنے حیران ہیں کہ انہوں نے ڈیویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے شرمناک قرار دے دیا۔ایک طرف جہاں ڈیویلیرس کے اس فیصلے نے ہر کسی کو حیران کر دیا ہے وہیں ہندوستانی کرکٹ شائقین اب ان کرکٹروں پر بھی تنقید کر رہے ہیں جواپنی کارکردگی میں بار بار ناکام ہونے اور زیادہ عمر ہو جانے کے باوجود اس امید میں بیٹھے رہتے ہیں کہ انہیں ٹیم میں یا تو بنائے رکھا جائے گا یا ٹیم میں اگر نہیں ہیں تو شامل کر لیا جائے گا۔
17فروری 1984کوپریٹوریا میں پیدا ہونے والے ڈیویلیرس نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اپنے14سال کے انٹرنیشنل کیریئر میں انہوں نے 114 ٹسٹ میچ، 228 یک روزہ انٹرنیشنل اور78 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے اور ان سبھی فارمیٹ میں انہوں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے ٹسٹ میچوں میں 22سنچری اور 46نصف سنچریوں کی مدد سے 8765رن،ون ڈے میں25سنچری اور53نصف سنچریوں کی مدد سے 9577رن اور ٹی20میں دس نصف سنچریوں کی مدد سے1672رن بنائے۔
ویسے تو ان کے نام کئی ریکارڈ ہیں لیکن ان میں ون ڈے میں سب سے تیز نصف سنچری اور سنچری کا ریکارڈ قابل ذکر ہے۔ون ڈے میں وہ16گیند وں پر نصف سنچری اور31گیندوں پر سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کئے ہوئے ہیں۔یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جس کا ٹوٹ پانا ناممکن نہیں تو بہت ہی مشکل ضرور ہے۔
پوری دنیا میں اگر کھیل کی بات کریں تو اس میں ایک تو ویسے بھی لڑکیوں کی نمائندگی بہت کم ہے دوسرے مسلم لڑکیوں کی نمائندگی کی بات کریں تو گنی چنی لڑکیاں ہی کھیلوں میں ہیں اور ان میں بہت کم ہی ایسی ہیں جنکی کارکردگی قابل توجہ ہیں۔ایسے میں اگر کوئی مسلم لڑکی فٹبال جیسے مشکل کھیل میں ریفری کے فرائض انجام دیتی ہے تو یہ اپنے میں ایک بڑی بات ہے۔
صومالیہ نژاد برطانوی خاتون جواہر روبل فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والی برطانیہ میں پہلی مسلم خاتون بن گئی ہیں۔ صومالیہ سے والدین کے ہمراہ ہجرت کر کے برطانیہ میں سکونت حاصل کرنے والی 24 سالہ جواہر روبل نے ایک بڑے فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دے کر برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون ریفری بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ وہ برطانیہ فٹ بال ایسوسی ایشن کی ایک تربیت یافتہ ریفری ہیں۔جواہر کو یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں انہیں بڑے میچوں میں بھی ریفری کے فرائض انجام دیے کا موقع ملے گا۔
انگلش فٹبال کلب مانچیسٹر یونائیٹڈ کو سب سے مہنگے فٹبال کلب ہونے کا شرف حاصل ہے۔کے پی ایم جی کے ذریعہ جاری ایک رپورٹ کے مطابق مانچیسٹر یونائیٹڈ کی مجموعی قیمت میں پانچ فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 2.58ارب روپے کی ہو گئی ہے۔ مانچیسٹر یونائیٹڈ کے بعد دوسرے اور تیسرے نمبر پر اسپین کے ہی دو کلب ریال میڈرڈ اور بارسلونا ہیں۔واضح رہے کہ اس فہرست کو تیار کرنے میں کلب کی پروپرٹی اور ان کے کھلاڑیوں کی قیمت کو بھی ذہن میں رکھا جاتا ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ اب اپنے اختتام کے قریب ہے۔ایسے موقع پر یہ دیکھنا بڑا دلچسپ ہوتا ہے کہ جن کھلاڑیوں کو ان کی فرنچائزی نے بہت مہنگی قیمت پر خریدا تھا وہ اپنی ٹیم کے لئے کچھ کر بھی پائے یا نہیں۔کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو ایسا لگتا ہے کہ انہیں جو رقم ملی تھی اس کے حساب سے ان کی کارکرگی بہت خراب رہی اور ان کا ایک ایک رن لاکھوں روپے کاثابت ہوا۔
بین اسٹوکس کو راجستھان رائلس نے12.50کروڑ میں خریدا تھا ۔انہوں نے13میچوں میں صرف196رن بنائے یعنی ان کا ایک رن 3لاکھ اور18ہزارروپےکا ہوا۔کرس ووکس کو رائل چیلنجر بنگلور نے 7کروڑ 40روپئے میں خریدامگر انہوں 5میچوں میں صرف17رن بنائے یعنی ان کے ایک رن کی قیمت 21لاکھ روپےہوئی۔ہندوستانی کھلاڑیوں میں روی چندرن اشون کو کنگز الیون پنجاب نے7کروڑ اور40لاکھ روپےمیں خریدا اور انہوں نے 14میچوں میں صرف102رن بنائے یعنی اشون نے ایک رن کیلئے3لاکھ72ہزار روپے لئے۔
Categories: خبریں