بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا؛اپوزیشن پارٹیاں یہ جانتی ہیں کہ وہ 2019 کے الیکشن میں اپنے دم پر این ڈی اے کو نہیں ہرا سکتی ، اس لیے آپس میں اتحاد کر رہی ہیں۔ اب کی بار مودی سرکار کی طرز پر نیا نعرہ دیا 2019میں پھر مودی سرکار۔
نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) صدر امت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ اتر پردیش میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اورسماجوادی پارٹی ( ایس پی) کا اتحاد 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کے لیے ایک چیلنج ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بی جے پی کانگریس کو رائے بریلی یا امیٹھی میں ضرور ہرائے گی ۔
ہندوستان کے مطابق ؛مودی حکومت کے 4 سال مکمل ہونے پر بی جے پی صدر نے کہا؛ اگر بی ایس پی اور ایس پی ایک ساتھ مل کر الیکشن لڑتے ہیں تو یہ ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔لیکن ہم اس بات کو لے کر مطمئن ہیں کہ ہم ایک سیٹ جیتیں گے چاہے امیٹھی ہو یا رائے بریلی کی ۔
بی جے پی صدر نے کہا کہ وہ اپنے پرانے اتحادی پارٹی شیو سینا کا ساتھ مہاراشٹر میں نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں ،لیکن کہا کہ اگر شیو سینا الگ راستہ اختیار کرتی ہے تو ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہوگا۔انہوں نےمزید کہا کہ ؛ 2019میں بی جے پی مہاراشٹر میں شیو سینا کے ساتھ لڑے گی ۔ہم انہیں این ڈی اے سے باہر نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔لیکن اگر وہ الگ راستہ اختیار کرتے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہوگی۔ہم ہر طرح کی صورت حال کے لیے تیا رہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں یہ جانتی ہیں کہ وہ 2019 کے الیکشن میں اپنے دم پر این ڈی اے کو نہیں ہرا سکتی ہیں اس لیے وہ آپس میں اتحاد کر رہے ہیں۔
On completion of 4 successful yrs of PM @narendramodi govt, BJP President Shri @AmitShah ji along with Shri @rajnathsingh ji, Shri @nitin_gadkari ji, Smt @SushmaSwaraj ji, Smt @nsitharaman ji & other senior leaders interacted with our friends from Print Media. #SaafNiyatSahiVikas pic.twitter.com/DGsUbBzrbo
— Anil Baluni (@anil_baluni) May 25, 2018
دریں اثنا این بی ٹی کے مطابق ؛ مودی حکومت کے 4 سال مکمل ہونے پر امت شاہ نے آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن کے مد نظر اپنا نیا نعرہ بھی سامنے رکھا۔امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد صرف وکاس نہیں بلکہ صحیح نیت کے ساتھ وکاس کرنا ہے۔انہوں نے اب کی بار مودی سرکار کی طرز پر نیا نعرہ دیا 2019میں پھر مودی سرکار۔
Categories: خبریں