محکمہ موسمیات نےبہار میں الرٹ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ اگلے 24گھنٹوں میں ریاست کے کئی حصوں میں تیز بارش کے ساتھ بجلی گرنے کا اندیشہ ہے۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے طوفان میں جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ کو 4 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
نئی دہلی : زبردست گرمی کے بیچ سوموار شام کو آئے آندھی طوفان کی وجہ سے اتر پردیش، بہار اور جھارکھنڈ میں کم سے کم 39 لوگوں کی موت ہو گئی۔ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کا ہاسپٹل میں علاج چل رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھی -طوفان سے بہار میں کل 17 لوگوں کے مرنے کی خبر ہے۔وہیں جھارکھنڈ میں 13 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یو پی میں 9 لوگوں کی جان چلی گئی اور کئی دوسرے زخمی ہو گئے۔وہیں آج تک کے مطابق؛ اتر پردیش ،جھارکھنڈ اور بہار میں آندھی طوفان نے ایک بار پھر قہر برپا کیا اور ان ریاستوں میں آندھی اور بجلی کی وجہ سے 45لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ان میں 15 کی موت صرف اتر پردیش میں ہوئی ہے۔جبکہ بہار میں 17 اور جھارکھنڈ میں 13 لوگوں کی موت بجلی گرنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
CM Nitish Kumar has ordered to give an ex-gratia of Rs 4 lakh each to the kin of those who lost their lives in the massive thunderstorm last night & efforts are being made to complete the process today itself: Pratyaya Amrit, Principal Secretary of Disaster Management Department pic.twitter.com/EWpVFsKj54
— ANI (@ANI) May 29, 2018
غور طلب ہے کہ محکمہ موسمیات نےبہار میں الرٹ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ اگلے 24گھنٹوں میں بہا رکے کئی حصوں میں تیز ہوائیں چلیں گی اور تیز بارش ہوگی۔ جن اضلاع میں خاص طور پر الرٹ جاری کیا گیا ہے ان میں مظفر پور،ویشالی ،پٹنہ اور دربھنگہ کے علاوہ آس پاس کے اضلاع شامل ہیں ۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں آندھی طوفان اور بارش کے بیچ بجلی گر سکتی ہے۔
واضح ہو کہ بے حال کر دینے والی گرمی کے بیچ سوموار کو تیز بارش سے شمالی ہندوستان کے کچھ حصوں میں گرمی ضرور کم ہوئی ہے لیکن آندھی -طوفان اور بجلی گرنے سے الگ الگ حصوں میں لوگوں کی جانیں بھی گئی ہیں۔ بہار کے کئی حصوں میں تیز ہوائیں چلنے سے راستے میں پیڑ گر گئے۔بہار میں آندھی- پانی بجلی اور دیوار گرنے سے جان مال کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ یہاں سب سے زیادہ نقصان اورنگ آباد میں ہوا ہے، جہاں 5 لوگ آندھی ،پانی کی زد میں آ گئے۔ اس کے علاوہ کٹیہار ، نوادہ، مونگیر اور روہتاس میں بھی جان مال کے نقصان کی خبریں ہیں۔
#UPDATE: Death toll rises to 15 in thunderstorm at various places of Uttar Pradesh.
— ANI UP (@ANINewsUP) May 29, 2018
وہیں جھارکھنڈ میں 13 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 25 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔ اس بیچ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے طوفان میں جان گنوانے والے لوگوں کے رشتے داروں کو 4 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔آندھی ،پانی کی زد سے یوپی بھی نہیں بچ پایا۔ ریاست میں اب تک کل 9 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔یہاں اناؤ ضلع میں بجلی گرنے سے 5 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ پانی بھر جانے اور بڑی تعداد میں پیڑ گرنے سے ٹریفک بھی متاثر ہوا۔ یو پی کے اناؤ میں 5، رائے بریلی میں 2، کانپور میں 2لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ اناؤ میں 5 رائے بریلی میں 2 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
Unnao: 4 people died in the storm with lightning which lashed parts of the city this evening. All the bodies sent for postmortem. Several houses damaged and trees uprooted in the region. pic.twitter.com/WTYwgp9JqQ
— ANI UP (@ANINewsUP) May 28, 2018
موسم سائنس دانوں نے اس کو پری مانسون بارش بتایا ہے، جس کے آثار 4-3 پہلے سے بن رہے تھے۔ تیز ہوا کے ساتھ بارش اور بجلی گرنے کی وجہ سے بہار کے ساسارام، کٹیہار ، اورنگ آباد، نوادا ضلع میں لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ گاؤں میں آندھی سے سیکڑوں گھروں کے چھپر اڑ گئے۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گیا ضلع میں پالٹری فارم کی دیوار گرنے سے ایک ہزار مرغیاں دب گئی۔موسم کی پیشن گوئی کرنے والی پرائیویٹ ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق ،جنوبی مغربی مانسون سوموار کو کیرالہ پہنچ گیا۔ حالانکہ موسم کی آفیشیل پیشن گوئی کرنے والے ہندوستانی موسم ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ مانسون کیرل میں آئندہ 24 گھنٹے میں یعنی منگل کو پہنچےگا۔
Categories: خبریں