راجیش بھارتی کے خلاف کئی کیس درج تھےاور وہ فروری میں ہی ہریانہ پولیس کی کسٹڈی سے بھاگ چکا تھا۔ بھارتی پر 1لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔
نئی دہلی :دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ساؤتھ دہلی کے چھترپور میں سنیچر کو ایک انکاؤنٹر میں 4 بدمعاشوں کو مار گرایا۔ انکاؤنٹر میں کچھ پولیس والے بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ مرنے والوں میں مجرم راجیش بھارتی بھی شامل ہے۔ بھارتی سمیت اس کے گینگ کے 5 بدمعاش انکاؤنٹر میں بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔ ایک افسر نے بتایا کہ زخمی بدمعاشوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل لے کر جایا گیا ،جہاں ان کی موت ہو گئی۔ ابھی ایک زخمی کا علاج چل رہا ہے۔
Spot Visuals: 4 criminals dead, 1 injured in an encounter between Delhi Police Special cell and Rajesh Bharti Gang in Chhatarpur area. 6 police personnel also injured. #Delhi pic.twitter.com/XpJZfzOdcC
— ANI (@ANI) June 9, 2018
غور طلب ہے کہ راجیش بھارتی کے خلاف کئی کیس درج تھےاور وہ ہریانہ پولیس کی کسٹڈی سے بھاگ چکا تھا۔ بھارتی کی گرفتاری پر 1لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔ انکاؤنٹر میں6 پولیس والے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ہندوستان ٹائمس کے مطابق بھارتی شہر کے 10 مجرموں میں سر فہرست تھا۔ اس پر 1 لاکھ کا انعام بھی تھا۔ اس پر کم سے کم 25 کیس تھےجو قتل، اغوا،کار کی چوری اور لوٹ پاٹ معاملوں سے جڑے تھے۔ ایک افسر کے مطابق، گولیوں کے 35 راؤنڈ چلے،8 پولیس والے بھی زخمی ہوئے ہیں۔جس کار میں بھارتی اور اس کے ساتھی سفر کر رہے تھے پولیس نے کار سے ایک غیر قانونی سیمی آٹومیٹک پسٹل بھی برآمد کی ہے۔
4 criminals killed & 8 policemen have sustained injuries, 6 of these policemen have suffered bullet injuries. We'll give further details in a while: Pramod Singh Kushwah, DCP (Special Cell) on encounter b/w Delhi Police Special cell & Rajesh Bharti Gang in Chhatarpur area #Delhi pic.twitter.com/CcGpfTlUcY
— ANI (@ANI) June 9, 2018
راجیش بھارتی کے ساتھ مارے جانے والے دوسرے لوگوں کی شناخت ودروہ، امیش ڈان اور بھیکو کے طور پر ہوئی ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق یہ شوٹ آؤٹ فتح پور بیری کے چنن ہولا گاؤں ،چھتر پور کے پاس شروع ہوا۔ پولیس نے کہا کہ بھارتی اور اس کے آدمیوں کو سرینڈر کرنے کے لیے کہا گیا تھا لیکن انھوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔
Categories: خبریں