پولیس اور فوج کی جوائنٹ فورس کو اورنگ زیب کی لاش کالمپورا سے قریب 10 کلو میٹر دور گسو گاؤں میں ملی۔ اس کے سر اور گردن پر گولیوں کے نشان ہیں۔ جوان کی شوپیاں میں تعیناتی تھی۔
نئی دہلی: فوج کے ایک جوان کی گولیوں سے چھلنی لاش جمعرات کو پلواما سے بر آمد ہوئی۔ جمعرات دن میں ہی دہشت گردوں نے عید منانے گھر جا رہے فوجی کا اغوا کر لیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ کمپنی کمانڈر کے قریبی اورنگ زیب عید منانے کے لیے جمعرات صبح اپنے گھر راجوری جا رہے تھے ،اسی دوران پلواما کے کالمپورا سے دہشت گردیوں نے ان کا اغوا کر لیا۔پولیس اور فوج کی جوائنٹ فورس کو اورنگ زیب کی لاش کالمپورا سے قریب 10 کلو میٹر دور گسو گاؤں میں ملا۔ ان کے سر اور گردن پر گولیوں کے نشان ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ فورتھ جموں و کشمیر لائٹ انفینٹری کے اورنگ زیب فی الحال شوپیاں میں 244 نیشنل رائفل میں تعینات تھے۔ افسروں نے بتایا کہ صبح قریب 9 بجے یونٹ کے فوجیوں نے ایک کار کو روک کر ڈرائیور سے اورنگ زیب کو شوپیاں تک چھوڑنے کو کہا۔ دہشت گردوں نے اس گاڑی کو کالمپورا میں روکا اور جوان کا اغوا کر لیا اور بعد میں ان کا قتل کر دیا ۔
سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹوئٹ کیا ، ‘پہلے سے دکھی دن کو اور دکھی بنانے والا ایک اور واقعہ ۔ اورنگ زیب کی روح کو سکون ملے۔ اللہ جنت نصیب کرے۔’ واضح ہو کہ 14 جون کو ہی سینئر صحافی اور رائزنگ کشمیر اخبار کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کا نہ معلوم لوگوں نے قتل کر دیا۔یہ دونوں ہی واقعات تب ہوئی جب مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر میں نافذ رمضان سیز فائر کی توسیع پر گفتگو کر رہے تھے۔ سیز فائر جمع کو ختم ہونا ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں