خبریں

حکومت نے دہشت گردی مخالف قانون کے تحت القاعدہ، آئی ایس کی نئی تنظیموں  پر پابندی لگائی

وزارت داخلہ کے آرڈر میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ  یہ تنظیمیں دہشت گرد ی سے متعلق سرگرمیوں کے لئے ہندوستان سے نوجوانوں کی بھرتی کر رہی تھیں۔

علاماتی تصویر

علاماتی تصویر

نئی دہلی : حکومت نے دہشت گردی مخالف قانون،Unlawful Activities (Prevention) Act (یو اے پی اے) کے تحت دہشت گرد تنظیموں-القاعدہ اور آئی ایس آئی ایس کی نئی تنظیموں پر پابندی لگا دی ہے۔ سرکاری حکم کے مطابق وزارت داخلہ نے Al-Qaeda in the Indian Subcontinent (اے کیوں آئی ایس) اور آئی ایس آئی ایس کی افغانستان واقع تنظیم اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ شام خراسان (آئی ایس آئی ایس-کے) کو غیر قانونی قرار دیا ہے کیونکہ ان تنظیموں کو ‘ عالمی جہاد ‘ کے لئے ہندوستانی نوجوانوں کو شدت پسند بنانے اور ان کو ہندوستانی مفادات کے خلاف دہشت گردسے متعلق سرگرمیوں کے لئے اکسانے کا قصوروار پایا گیا۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی ایس کے کو اسلامک اسٹیٹ ان خراسان پروونس (آئی ایس کے پی) / آئی ایس آئی ایس ولایت خراسان کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ سے جڑی تنظیم اے کیوں آئی ایس ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس نے پڑوس کے ممالک میں دہشت گردی سے متعلق کام کیے ہیں اور ہندوستانی بر صغیر میں ہندوستانی مفادات کے خلاف دہشت گرد ی کے کاموں کو بڑھاوادیتا رہا اور حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے۔

آرڈر میں کہا گیا ہے کہ یہ شدت پسندی پھیلانے اور ہندوستان سے نوجوانوں کی بھرتی کی کوشش کرتا رہا ہے اور تنظیم کو یو اے پی اے کے تحت ممنوعہ تنظیم اعلان کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس کے پی / آئی ایس آئی ایس ولایت خراسان بھی ہندوستانی بر صغیر میں دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم ‘ عالمی جہاد ‘ کے لئے نوجوانوں کی بھرتی کرکے اپنی حالت مضبوط کرنے اور جمہوری‎ طور سے منتخب حکومتوں کو اکھاڑ پھینک کر اپنا خود کا ‘ خلیفہ ‘ لانے کا مقصد حاصل کرنے کے لئے دہشت گرد ی کے کاموں کو انجام دیتا رہا ہے۔

وزارت داخلہ کے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ تنظیم (اب ممنوع) ہندوستان اور ہندوستانی مفادات کو اپنا نشانہ مانتا ہے اور دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں کے لئے ہندوستانی نوجوانوں کو شدت پسند بنانے اور ان کی بھرتی کرنے جیسی سرگرمیوں میں لگا ہے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں تنظیموں کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے کیونکہ یہ دہشت گرد ی سے متعلق سرگرمیوں کے لئے ہندوستان سے نوجوانوں کی بھرتی کر رہے تھے۔اس میں کہا گیا ہے  کہ نوجوانوں کا شدت پسندی کی زد میں آنا نیشنل سکیورٹی اور عالمی سکون کے لیے تشویشناک ہے۔ یو اے پی اے میں ممنوعہ تنظیموں اور ان کے ممبروں سے نمٹنے کے لئے سخت اہتمام ہیں۔