پارلیامنٹ کے مانسون سیشن کی ہنگامے دار شروعات ہوئی ہے۔ پارلیامنٹ کا سیشن شروع ہوتے ہی دونوں ایوان میں ہنگامہ شروع ہوگیا۔ لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد تجویز کو بحث کے لیے منظور کیا ہے۔
نئی دہلی: پارلیامنٹ کے مانسون سیشن کی شروعات ہنگامے کے ساتھ ہوئی۔ لوک سبھا میں ماب لنچنگ کے مدعے پر اپوزیشن نے ہنگامہ کیا۔ راجیہ سبھا ٹی ڈی پی رکن پارلیامان نے آندھر پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیے جانے کی مانگ کو لے کر نعرے بازی کی۔ وہیں پارلیامنٹ کے اپر ہاؤس راجیہ سبھا میں کلاسیکل ڈانسر سونل مان سنگھ ، مجسمہ ساز رگھو ناتھ موہ پاترا اور قلمکار راکیش سنہا نے بدھ کو نو منتخب رکن پارلیامان کے طور پر حلف لیا۔دوسری طرف کانگریس رکن پارلیامان جیوتی رادتیہ سندھیا نے لوک سبھا میں کہا ،
‘ جس سرکار کے راج میں کسانوں نے خودکشی کی، جس کے راج میں خواتین سے روزانہ ریپ ہوتے ہیں …ہم آپ کے خلاف عدم اعتماد تجویز رکھتے ہیں…’
Congress MP Jyotiraditya Scindia says in Lok Sabha 'The govt which led farmers to commit suicide, under whose regime women are being raped everyday…we move no confidence motion against you' #MonsoonSession
— ANI (@ANI) July 18, 2018
لوک سبھا میں مرکزی حکومت کے عدم اعتماد تجویز کے خلاف 50 رکن پارلیامان نے حمایت کی ہے۔ مرکزی پارلیامان وزیر اننت کمار نے کہا کہ حکومت بحث کے لیے تیار ہے۔
शुक्रवार (20 जुलाई) को होगी अविश्वास प्रस्ताव पर चर्चा और मतदान : लोक सभा अध्यक्ष @S_MahajanLS
— Lok Sabha TV (@loksabhatv) July 18, 2018
لوک سبھا میں حکومت کے خلاف ٹی ڈی پیاور کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں نے عدم اعتماد تجویز پیش کی تھی۔ جس کو لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے منظور کر لیا ہے۔ مودی حکومت کے خلاف عد م اعتماد تجویز پر جمعہ کو لوک سبھا میں بحث ہوگی۔ اس سے پہلے پارلیامنٹ کے مانسون سیشن میں کام کاج باقاعدگی سے ہو، یہ یقینی بنانے کے لیے سیاسی پارٹیوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت کسی بھی پارٹی، کسی بھی ممبر کے ذریعے اٹھائے گئے کسی بھی موضوع پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں