وزارت خزانہ نے بھاری تنگی کا سامنا کر رہے بینکوں کو سرمایہ فراہم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیرو مودی فراڈ کا سامنا کرنے والے پنجاب نیشنل بینک کو سب سے زیادہ 2816 کروڑ روپے کا سرمایہ دستیاب کرایا جائےگا۔
نئی دہلی : حکومت نے پنجاب نیشنل بینک، کارپوریشن بینک اور آندھر بینک سمیت پبلک سیکٹر کے 5 بینکوں میں ان کی انضباطی سرمایہ ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے 11336 کروڑ روپے ڈالنے کے لئے منگل کو منظوری دے دی۔ ذرائع نے یہ جانکاری دی۔ موجودہ مالی سال میں یہ پہلا موقع ہے جب سرکاری بینکوں کو سرمایہ دستیاب کرایا جا رہا ہے۔ حکومت کے وعدےکے مطابق، باقی 53664 کروڑ رو کا سرمایہ مالی سال کے آنے والے مہینوں میں دستیاب کرایا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق؛ نیرو مودی فراڈ کا سامنا کرنے والے پنجاب نیشنل بینک کو سب سے زیادہ 2816 کروڑ روپے کا سرمایہ دستیاب کرایا جائےگا، جبکہ الٰہ آباد بینک کو 1790 کروڑ روپے ملیںگے۔ اس کے علاوہ آندھر بینک کو 2019 کروڑ روپے، انڈین اوورسیزبینک کو 2157 کروڑ اور کارپوریشن بینک کو 2555 کروڑ روپے کا سرمایہ دستیاب کرایا جائےگا۔ ذرائع نے بتایا کہ ان میں کچھ بینک ایسے ہیں جو کہ اڈیشنل ٹیئر-1 (اے ٹی-1) بانڈ ہولڈرز کو سود کی ادائیگی کرنے کی وجہ سے مالی دباؤ میں آئے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ان کے سامنے انضباطی سرمایہ ضرورتوں کو پورا کرنے میں ناکام ہونے کا جوکھم کھڑا ہوا ہے۔ بینک طویل مدت تک سرمایہ جمع کرنے کے لیے کافی لمبی مدت کی اے ٹی-1 جیسے بانڈ جاری کرتے ہیں جن پر دلکش سود دیا جاتا ہے۔ وزارت خزانہ نے ایسی سخت تنگی کا سامنا کر رہے 5-4 بینکوں کو سرمایہ دستیاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پھنسے قرض اور بڑھتے نقصان کا سامنا کر رہے پبلک سیکٹر کے بینکوں کے سرمایہ میں اصلاح لانے کے لئے حکومت نے ان بینکوں کو دو سال میں 2.11 لاکھ کروڑ روپے کی مدد دینے کا اعلان کیا تھا۔
اس کے تحت بینکوں کو 1.35 لاکھ کروڑ روپے Recapitalization bondsبانڈ (آر سی بی )کے ذریعے دیے جانے تھے جبکہ باقی 58000 کروڑ روپے کی رقم بازار سے جمع کرنے پر حاصل ہوںگی ۔ حکومت نے 1.35 لاکھ کروڑ روپے میں سے 71000 کروڑ روپے پہلے ہی آر سی بی کے ذریعے دستیاب کرا دیئے ہیں۔ جبکہ باقی رقم مالی سال کے آنے والے مہینوں میں دستیاب کرا دی جائےگی۔ اس کے علاوہ سرکاری بینک سرمایہ بازار میں اترنے کی بھی اسکیم بنا رہے ہیں اور موجودہ مالی سال کے دوران بازار سے 50000 کروڑ روپے جمع کرنے کی امید ہے۔
Categories: خبریں