مشرقی دہلی کے منڈاولی علاقہ میں بھوک سے مرنے والی لڑکیوں کی عمر 2، 4 اور 8 سال تھی۔ مزدور باپ دو دن سے لاپتہ ہے۔ ماں ذہنی طور پر بیمار ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق وہ 8 دنوں سے بھوکی تھیں۔
نئی دہلی : مشرقی دہلی کے منڈاولی علاقہ میں تین بہنوں کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بھوک کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ؛پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑکیوں کی موت غذائی قلت یا بھوک مری کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ان تینوں لڑکیوں کی عمر دو، چار اور آٹھ سال کی تھی۔ لڑکیوں کی ماں اور ایک پڑوسی بدھ کو دن میں تقریباً ایک بجے تینوں بہنوں کو ہاسپٹل لےکر پہنچے۔ اس کے بعد ہاسپٹل کے افسروں نے ان کی موت کے بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
دینک بھاسکر کے مطابق، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹروں کے مطابق تینوں کے پیٹ میں کھانے کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ملا ہے۔ لگتا ہے ان کو سات آٹھ دن سے کھانا نہیں ملا۔ پولیس ڈپٹی کمشنر (سابق) پنکج سنگھ نے کہا کہ ڈاکٹروں کا ایک بورڈ جی ٹی بی ہسپتال میں لاشوں کی پھر سے تفتیش کرےگا۔ پولیس نے کہا کہ ایک فارینسک ٹیم نے فیملی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور اس کو کچھ دواؤں کی بوتل اور دوائیاں ملی ہیں۔ اندیشہ ہے کہ لڑکیوں نے کئی دنوں سے کھانا نہیں کھایا تھا۔ اس کی وجہ سے وہ بیمار بھی ہو گئی تھیں۔
اس معاملے میں دہلی حکومت نے مجسٹریٹ جانچکا حکم دیا ہے۔ دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے ٹوئٹ کرکےبتایا کہ منڈاولی میں تین بچیوں کی موت کے حادثہ کی مجسٹریٹ جانچکا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچیوں کی فیملی دو دن پہلے ہی منڈاولی میں ایک مکان میں رہ رہے کرایہ دار کے یہاں مہمان آیا تھا۔ حادثہ سے پہلے ہی بچیوں کا مزدور باپ کام پر گئے تھے جو کہ لوٹے نہیں ہیں اور ماں بھی ذہنی طور پر بیمار ہے۔
I shall go to the house in Mandavali tomorrow morning where this incident took place. https://t.co/2GVbmm8MDw
— Manish Sisodia (@msisodia) July 25, 2018
مزدور کے طور پر کام کرنے والے لڑکیوں کے باپ منگل سے لاپتہ ہے۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ یہ فیملی مغربی بنگال کی رہنے والی ہے اور سنیچر کو ہی اس گھر میں رہنے آئی تھی۔ لڑکیوں کے باپ منگل کرائے کا رکشا چلاتے تھے۔ کچھ دن پہلے ان کا رکشا چوری ہو گیا جس کے بعد ان کے دوست نے یہاں تک لانے میں مدد کی اور رہنے کے لئے کمرہ دیا۔ دو لڑکیاں پچھلے کئی دنوں سے الٹی اور ڈائریا کی وجہ سے بیمار تھیں۔ پولیس یہ جانچکر رہی ہے کہ تیسری لڑکی کیسے اچانک بیمار ہو گئی۔
اس حادثہ کو لےکر دہلی میں سیاست بھی تیز ہو گئی ہے۔ حزب مخالف عام آدمی پارٹی پر حملہ آور ہے۔ دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری نے کہا کہ یہ بےحد تکلیف دہ ہے کہ دہلی میں ایسا حادثہ ہوا ہے جہاں کی حکومت گھر تک راشن پہنچانے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ امر اجالا کے مطابق، منگل کی بیوی وینا نے پولیس کو بتایا کہ سنیچر کو مکان مالک نے کمرے سے بھی نکال دیا۔ اس کے بعد منگل اپنی بیوی اور بچیوں کو لےکر پیڑت چوک واقع اپنے دوست نارائن کے کمرے پر آ گیا۔ روپے نہ ہونے سے ان کو کھانا نہیں ملا۔ اس سےبچیاں بیمار ہو گئیں۔
وہیں، اتوار کو پڑوسیوں نے ان کو کھانا بھی دیا لیکن بیمار ہونے کی وجہ سے وہ کھا نہیں سکیں۔ دوپہر کو وہ بیمار ہوئیں تو وینا ان کو لےکر ایل بی ایس ہاسپٹل پہنچی۔ جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کا اعلان کر دیا۔ غور طلب ہے کہ دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی بچیوں کی موت کی وجہ بھوک مری ہی بتائی گئی ہے۔
Delhi Commission for Women (DCW) seeks report by tomorrow from Delhi Police on the matter of death of three girls of a family in Delhi's Mandawali due to malnutrition pic.twitter.com/bHR4chbdzR
— ANI (@ANI) July 26, 2018
دریں اثنا دہلی کمیشن فار وومین (ڈی سی ڈبلیو)نے اس معاملےمیں کل تک دہلی پولیس سے رپورٹ مانگی ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں