نالندہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں گھٹنوں تک بھرا پانی ۔ہیلتھ منسٹر منگل پانڈے امت شاہ کے پروگرام کے انتظام کے لیے صوبے سے باہر۔تیجسوی بولے ؛کہیں جے ڈی یو اس کو بھی اندر بھگوان کا اسٹنٹ نہ بتادیں۔
نئی دہلی : پٹنہ میں گزشتہ دو دنوں میں ہوئی بارش کی وجہ سے نالندہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل (این ایم سی ایچ)کے کچھ وارڈ سمیت آئی سی یو میں پانی بھر گیا ہے۔این ایم سی ایچ کے سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر چندر شیکھر نے اتوار کو بتایا کہ آبی جماؤ کے مدنظر میڈیشن ڈپارٹمنٹ کی میڈیکل اکائی آئی سی یو میں بھرتی مریضوں کو سرجیکل وارڈ کے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے اور پمپ کی مدد سے پانی کی نکاسی کا کام لگاتار جاری ہے۔
این ایم سی ایچ احاطہ ،وارڈ اور آئی سی یو میں قریب گھٹنے بھر تک پانی جمع ہونے کی وجہ سے وہاں کام کرنے والے والے ملازموں کے ساتھ مریضوں کے رشتہ داروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔این ایم سی ایچ میں بھرتی ایک مریض کے اہل خانہ نے کہا کہ اگر آگے بھی یہی حالات بنے رہے تو وہ بھی بیمار پڑ جائیں گے۔
این ایم سی ایچ کے آئی سی یو وارڈ کی ایک نرس نے بھی آبی جماؤ کی وجہ سے مریضوں کے علاج میں ہونے والی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی بیما رپڑ جائیں گے ۔آپ یہاں پانی میں مچھلیوں کے ساتھ ساتھ بچھو اور سانپ کو بھی تیرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
#WATCH: Fish seen in the water logged inside the Intensive Care Unit (ICU) of Nalanda Medical College Hospital (NMCH) in Patna following heavy rainfall in the city. #Bihar pic.twitter.com/oRCnr6f0UJ
— ANI (@ANI) July 29, 2018
اس پر جب ہیلتھ منسٹر منگل پانڈے سے پوچھا گیا تو انہوں نے سوال کو نظر انداز کر دیا اور کچھ بھی بتانے سے منع کر دیا ۔ اس وقت منگل پانڈے پارٹی کے پروگرام میں شملہ آئے ہوئے ہیں ۔
#WATCH: Bihar Health Minister Mangal Pandey, who had come to attend a party event in Shimla, evades question on water logging inside the Intensive Care Unit (ICU) of Nalanda Medical College Hospital (NMCH) in Patna following heavy rainfall. (29.07.2018) pic.twitter.com/dRSBtesdiA
— ANI (@ANI) July 30, 2018
اپوزیشن پارٹی کے لیڈر تیجسوی یادو نے ٹوئٹر پر جے ڈی یو کی چٹکی لیتے ہوئے کہا ہے کہ ؛ بہا رکے دوسرےسب سے بڑے ہاسپٹل میں پانی بھر گیا ہے، جس میں مچھلیاں تیر رہی ہیں ۔کہیں جے ڈی یو اس کو بھی اندر بھگوان کا اسٹنٹ نہ بتادیں ۔ اندر دیو بھی 14 سال کی غلط حکومت کی غلط پالیسیوں کو اجاگر کر رہے ہیں ۔
Bihar’s 2nd largest Hospital NMCH has turned into an aquarium that too filled with drain water.
कहीं जदयू इसे भी इंद्र भगवान का स्टंट घोषित ना कर दें। इंद्र देव भी 14 साल की ग़लत सरकार की ग़लत नीतियों को उजागर कर रहे है। pic.twitter.com/Ft3VgPwddt
— Tejashwi Yadav (@yadavtejashwi) July 29, 2018
سی این این نیوز 18 کے ہیلتھ منسٹر پانڈے سے رابطہ کرنے کی کوشش تو پتہ چلا کہ وہ بی جے پی صدر امت شاہ کے ایک پروگرام کے انتظام کے لیے شملہ گئے ہیں ۔
Categories: خبریں