خبریں

لو میرج کرنے پر بیٹی اور داماد کو کھمبے سے باندھ کر پیٹا

اس معاملے میں پولیس نے لڑکی کے والد اور دوسرے اہل خانہ سمیت 6 رشتہ داروں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

فوٹو: ٹوئٹر

فوٹو: ٹوئٹر

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے آدیواسی اکثریت علی راج پور ضلع ہیڈکوارٹر سے محص 25 کلو میٹر دور آمبوعہ تھانہ کے ہرداس پور گاؤں میں بیٹی کے لو میرج سے ناراض سر پنچ کے شوہر نے مبینہ طور پر دونوں کی کھمبے سے باندھ کر پٹائی کی۔ الزام ہے کہ ان کو پیشاب بھی پلایا۔ پولیس نے اس معاملے میں 2 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ گزشتہ 25 جولائی کا ہے لیکن آج سوشل میڈیا پر اس سے جڑا ویڈیو وائرل ہوا۔

آمبوعہ پولیس تھانہ انچارج وکاس کپیس نے آج بتایا کہ ہرداس پور میں تقریباً ڈھائی مہینے پہلے سر پنچ کی 19 سالہ لڑکی نے گاؤں کے ہی رمیش بھلالہ (21)سے لو میرج کر لیا تھا۔ مقامی آدیواسی روایات کے مطابق معاملے کو لے کر پنچایت بیٹھی اور اس میں صلح ہو گئی۔ اس کے بعد کپل مزدوری کرنے گجرات چلا گیا۔ تھانہ انچارج کے مطابق 24 جولائی کو تہوار منانے کے لیے کپل گھر لوٹا تھا۔ دونوں چچا کے گھر پر تھے۔ 25 جولائی کو صبح 4 بجے لڑکی کے والد  اپنے 2 بھائیوں اور 3 رشتہ داروں کے ساتھ ان کے گھر میں گھس گئے۔

سبھی زبردستی لڑکے اور لڑکی کو گھر لے  گئے۔ تھانہ انچارج کے مطابق؛ملزمین نے لڑکے کو ایک کھمبے سے باندھ کر پٹائی کی ۔ بیٹی کی بھی پٹائی کی اور بال کاٹ دیے ۔ الزام ہے کہ دونوں کو پیشاب بھی پلایا۔ علی راج پور ایس پی وپل شریواستو نے کہا،’ معاملے میں 2 ملزم دنیش اور مال سنگھ کو کل گرفتار کرکے جوڈیشیل  حراست میں جیل بھیج دیا گیاہے اور باقی ملزمین کی گرفتاری کے لیے پولیس دبش دے رہی ہے۔

اس سے معاملے میں متاثرہ نے بتایا کہ آدیواسی روایات کے مطابق ان کی لو میرج کے بدلے  مبینہ جہیز کے طور پر 70 ہزار راپے نقد اور 2 بکرے دے دیے گئے تھے۔ اس کے باوجود بھی اس کے مائیکے والوں نے اس کو اور اس کے شوہر کو مارپیٹ کر بے عزت کیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق؛ اس معاملے میں پولیس نے لڑکی کے والد اور چاچا سمیت 6 رشتہ داروں پر معاملہ درج کیا ہے۔