جنوبی ہند کے قدآور سیاسی رہنما اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ ایم کروناندھی کا آج شام چنئی میں انتقال ہوگیا ۔
نئی دہلی : جنوبی ہند کے قدآور سیاسی رہنما اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ ایم کروناندھی کا آج شام چنئی میں انتقال ہوگیا ۔وہ 94سال کے تھے اور لمبے عرصے سے زیر علاج تھے ۔5بار تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ رہنے والے ایم کروناندھی کو ایک دور اندیش اور مثبت تبدیلیوں کے حامی رہنما کے طور پر جانا جاتا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایم کرونا ندھی : فلم سے سیاست تک
ان کی رحلت سے سیاسی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کروناندھی ہمیشہ یاد آئیں گے ۔ان کی آتما کو شانتی ملے ۔
My thoughts are with the family and the countless supporters of Karunanidhi Ji in this hour of grief. India and particularly Tamil Nadu will miss him immensely. May his soul rest in peace. pic.twitter.com/7ZZQi9VEkm
— Narendra Modi (@narendramodi) August 7, 2018
سیاسی معاملوں کے جانکاراور کالم نویس رشید قدوائی کے مطابق ؛ایم کروناندھی کی خدمات کئی ضخیم جلدوں کی متقاضی ہے۔ چاہے وہ اندرا گاندھی کے خلاف ان کی جنگ ہو، اپنے صوبے سمیت جنوبی ہند میں ہندی تھوپے جانے کی سخت مخالفت یا کوئی اور معاملہ ہو، کروناندھی ایک سچے جمہوریت پسند اور فیڈرلزم میں پختہ یقین رکھنے والے لیڈرتھے۔
Categories: خبریں