خبریں

جھارکھنڈ میں دو نابالغوں سے گینگ ریپ ،11گرفتار

لڑکیوں کے بیان کی بنیادپر صدر پولیس تھانے میں ایک معاملہ درج کیا گیاتھا۔ملزموں نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔

فوٹو: اے این آئی

فوٹو: اے این آئی

نئی دہلی : جھارکھنڈ کے لوہر دگا میں مبینہ طور پر دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ گینگ ریپ کے الزام میں 11لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ڈی ایس پی آشیش کمار نے بتایا کہ ان لوگوں کو ہرہی ہرہ ٹولی علاقے میں ایک پولیس دستے نے گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سبھی ملزموں کی عمر 18سے 28سال کے درمیان ہے۔ملزموں نے نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزموں نے اس واردات کو اس وقت انجام دیا تھا جب 16اگست کو دونوں لڑکیاں اپنے ایک پڑوسی کے ساتھ ہرہی ہرہ ٹولی علاقے میں جا رہی تھیں ۔ تینوں ایک موٹر سائیکل پر جارہے تھے اسی وقت ہرہی ریلوے پولیس کے پاس ان کی بائیک خراب ہوگئی ۔لڑکیوں میں سے ایک نے فون پر اپنے دوست ست مدد مانگی لیکن مدد کے بجائے اس نے اپنے 11دوستوں کو موقع پر بھیج دیا ۔ پھر وہ لڑکیوں کو ایک سنسان جگہ پر لے گئے اور ان کے پڑوسی کو مار پیٹ کر وہاں سے بھگا دیا۔

اس کے بعد ان لوگوں نے باری باری سے لڑکیوں کے ساتھ ریپ کیا ۔ یہاں تک کہ ملزموں نے ان کے موبائل فون بھی چھین لیے ۔ لڑکیوں کے بیان کی بنیاد پر صدر پولیس تھانے میں ایک معاملہ درج کیا گیا۔ایس پی پریہ درشی آلوک کے معاملے کی جانچ کیے جانے کی ہدایت پر ایک ٹاسک فورس کی تشکیل کی گئی ۔ پولیس نے ملزموں میں سے ایک کے گھر سے موبائل بر آمد کر لیا ہے ۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)