خبریں

کیرالہ میں سیلاب کے بعد وائرل ہوئی خبروں کا سچ

بیرونی امداد کے حوالے سے  گزشتہ ہفتے دوسری خبر یہ عام  ہوئی کہ مشہور فوٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے  بھی کیرالہ کے لئے 77 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیک نیوز ایک تصویر کی شکل میں سوشل میڈیا میں منظر عام پرآئی تھی۔

fake 1

جنوبی ہندوستان  کے صوبہ کیرالہ میں گزشتہ کچھ دنوں  سے شدید سیلاب  کا ماحول بنا ہوا ہے جس سے جان و مال کافی متاثر ہوئے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں انسانیت شانہ بہ شانہ کیرالہ کے باشندوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کی امداد پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ جہاں ایک سمت مرکزی حکومت نے 600 کروڑ   روپے کی مدد کا اعلان کیا ہے وہیں دوسری سمت ہندوستان کے دوسرے صوبوں نے بھی کروڑو  روپے کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ کیرالہ حکومت کے مطابق  صوبے میں عام زندگی اور کاروبار  کی بحالی کے لئے موجودہ حالات میں تقریبا 2100 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ ہفتے کیرالہ کو دی جانے والی امداد کے تعلق سے بہت سی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر گردش میں رہیں۔ لوگوں نے مختلف فنکاروں، کھلاڑیوں، حکومتوں کے نام سے دی جانے والی  مالیاتی مدد کی جھوٹی خبریں عام کی۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ شاہ رخ خان نے پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا  ہے تو بعض افراد نے دعوی کیا کہ اکشے کمار15 کروڑ کی مدد دینے کے لئے آگے آئے ہیں! ہمارے آج کے اس فیک نیوز راؤنڈ اپ میں ہم کیرالہ سیلاب کے بعد وجود میں آئی جھوٹی خبروں پر گفتگو کرینگے اور  خصوصی طور پر ان خبروں پر بات کرینگے جن کا تعلق ملک بیرون سے آنے والی مدد سے ہے۔

سوشل میڈیا میں یہ عام ہوا کہ  UAE حکومت نے کیرالہ کی مدد کے لئے 100 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے جو ہندوستانی کرنسی کے حساب سے 700 کروڑ روپے ہوتے ہیں۔ 21 اگست بروز منگل کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجاین  نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ UAE حکومت سیلاب متاثر کیرالہ کی مدد کے لئے آگے آئی ہے۔ انہوں نے کہا:

UAE کونسل نے یہ امداد وزیر اعظم نریندر مودی کو پیش کی ہے۔مجھ کو  لولو سپر مارکیٹ کے مالک   ایم اے یوسف علی صاحب نے اطلاع دی کہ آج صبح  ابو دھابی کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن زائد  بن سلطان نے  نریندر مودی سے بات کی اور  کیرالہ کو ١٠٠ ملین ڈالر بطور امداد پیش  کر نے کا اعلان کیا۔

18  اگست کو UAE کے پرائم منسٹر  شیخ محمد بن راشد المختوم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا:

ہم سبھی سے درخواست کرتے ہیں کہ کیرالہ کی مدد کے لئے دل کھول کر  آگے آیئں۔ کیرالہ کے باشندوں کا UAE کی کامیابی اور ترقی میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔ ہماری خاص ذمّہ داری ہے کہ ہم کیرالہ کے لوگوں کی مدد کریں، خاص طور سے عید  کے موقع پر۔

UAE  پرائم منسٹر کے ٹویٹ کے بعد پرائم منسٹر نریندر مودی نے بھی اظہار  تشکر میں یہ ٹویٹ کیا:

مشکل کے وقت میں کیرالہ کی مدد کے لئے  شیخ محمد بن راشد المختوم کی جانب سے  رحمدلی کا شکریہ۔ ان کی یہ تشویش دونوں ملکوں کی حکومتوں اور لوگوں کے گہرے تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔

22  اگست کو  کراؤن پرنس محمد بن زائد نے بھی ٹویٹ کر کے بتایا کہ:

 کیرالہ میں ہوئی تباہی پر انہوں نے پرائم منسٹر نریندر مودی سے گفتگو کی تھی۔ ہم مشکل وقت میں ہندوستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ 

غور طلب بات یہ ہے کہ UAE کی جانب سے امداد کا اعلان تو ہوا ہے لیکن اس بات کا کسی بھی دستاویز، پریس ریلیز یا ٹویٹ میں کوئی ذکر نہیں ہے کہ یہ امداد 100 ملین ڈالر کی ہےجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیرالہ کے وزیر اعلی کو غلط اطلاع دی گئی تھی جو بعد میں فیک نیوز کی شکل میں سوشل میڈیا میں عام ہو گئی !   بوم لائیو نے کہا کہ خبر کی تحقیق میں  آخری کڑی لولو گروپ کے ملک ایم ایے یوسف علی باقی رہ گئے ہیں جن سے ابھی رابطہ نہیں ہو پایا ہے۔

بیرونی امداد کے حوالے سے  گزشتہ ہفتے دوسری خبر یہ عام  ہوئی کہ مشہور فوٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے  بھی کیرالہ کے لئے 77 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ رونالڈو فوٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی ہیں جو  غریبوں اور ضرورت مندوں کی خاطر اپنی دریادلی کے لئے جانے  جاتے ہیں۔ رونالڈو کی یہ فیک نیوز ایک تصویر کی شکل میں سوشل میڈیا میں منظر عام پر آئی تھی۔

 اپنی تفتیش کے دوران بوم لائیو نے رونالڈو کے فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو دیکھا تو وہاں کیرالہ سیلاب سے جڑی کوئی خبر نہیں تھی۔ البتہ اتنا ضرور پایا کہ رونالڈو کے سوشل میڈیا پروفائلز پر ہندوستانی افراد نے اپنے کمنٹس میں رونالڈو سے درخواست کی ہے کہ وہ کیرالہ کی مدد کے لئے مالی طاعون کریں۔  رونالڈو کی طرف سے ان کمنٹس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

حالانکہ کیرالہ کے LFC Fan Club کے ایک ٹویٹ کے جواب میں  Liverpool Football Club کے CEO پیٹر مور نے کہا ہے کہ انکی عالمی ٹیم کیرالہ کو ہر ممکن مدد فراہم کریگی اور جلد ہی LFC Fan Club سے رابطہ کریگی۔

لہذا رونالڈو کے حوالے عام ہوئ تصویر جھوٹی تھی۔

fake 2

مالی امداد کی جھوٹی خبروں کے بعد اب ان خبروں اور تصویروں کی طرف رخ کرتے ہیں  جو افراد یا میڈیا کی طرف سے جاری کی گئی تھیں۔ سابق آئ پی ایس افسر سنجیو بھٹ نریندر مودی کی تنقید کے لئے کافی مشہور ہیں۔ کیرالہ  کی طرح موجودہ مرکزی حکومت کے رخ کی تنقید کرتے ہوے  بھٹ نے ٹویٹر پر ایک تصویر شئیر کی تھی اور لکھا تھا کہ اس تصویر میں کیرالہ اسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ کے کارکن اتنی بارش میں بھی بجلی بحالی کے لئے محنت کر رہے ہیں۔ بھٹ نے یہ بھی لکھا کہ یہ تصویر ٥ دن پہلے کی ہے۔

fake 3

بوم لائیو نے انکشاف کیا کہ سنجیو بھٹ جو تصویر استمعال کر رہے تھے وہ تین سال پرانی ہے۔ ایک ملیالی اخبار متھرو بھومی نے اسے 2016  میں اپنے ایک مضمون میں استمعال کیا تھا۔  جب ٹویٹر پر موجود لوگوں نے بھٹ کو اطلاع کی کہ انہوں نے ایک پرانی تصویر کو غلط وقت پر استمعال کیا ہے تو انہوں نے اپنی غلطی کو قبول کرنے کے بعد معافی مانگی  لیکن انہوں نے واضح کیا کہ میری تصویر غلط ضرور ہے لیکن میری دلیل کا سیاق و سباق اپنی جگہ صحیح ہے ۔ کیرالہ کے عوام اور کارکنان کو سلام ہے۔ 

اسی طرح  ٹائمز ناؤ  کے ایڈیٹر ان چیف راہل   شیوشنکر نے کیرالہ سیلاب پر ایک پرائم ٹائم کیا تھا اور اپنے چینل پر جاری کردہ ویڈیو میں تباہی کے منظر دکھائے تھے۔ شیوشنکر کے کہا کہ یہ ویڈیو کیرالہ کے مختلف ضلوں میں ہو رہی تباہی کی ہے۔ ویڈیو:

جب کہ اس ویڈیو کی حقیقت یہ ہے کہ یہ بنگال کے بنکورا کی ویڈیو ہے جہاں ٧ اگست کو پانی میں دو  منزلہ عمارت منہدم ہو گئی تھی۔ اصل ویڈیو یہاں دیکھیں: