خبریں

ڈاکٹروں کی رپورٹ ؛ لالو یادو ہورہے ہیں ڈپریشن کے شکار

 ڈاکٹروں نے ان کی جانچ کی ہے، جس میں ان کے ڈپریشن کا پتہ چلا ہے۔ وہ کسی سے زیادہ بات چیت نہیں کر رہے ہیں۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی : چارا گھوٹالہ معاملہ میں سزا یافتہ  راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی )کے سپریمو اور بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد کو ڈپریشن کا شکار بتایا جا رہا ہے۔ رانچی کے راجیندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز کے ڈاکٹرس نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔روز نامہ دی ہندو کے مطابق سوموار سے رانچی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز (RIMS) میں لالو کا علاج کیا جائےگا۔

RIMS کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آر کے سریواستو نے اخبار کو بتایا کہ؛ آر جے ڈی سپریمو گزشتہ سنیچر سے ابنارمل دکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے ان کی جانچ کی ہے، جس میں ان کے ڈپریشن کا پتہ چلا ہے۔ وہ کسی سے زیادہ بات چیت نہیں کر رہے ہیں۔ اسی لئے ہم ماہر نفیسات کی مدد لینے کی سوچ رہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ لالو یادو کو گزشتہ بدھ کو RIMS میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے 30 اگست کو رانچی کی سی بی آئی کورٹ کے سامنے سرینڈر کیا تھا۔ اس سے قبل عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کو آگے بڑھانے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی تھی۔