منسٹری آف وومین اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ نےکہا ہے کہ اس اشتہا رمیں لوگوں سے ٹریننگ پروگرام کے لیے 300روپے فیس مانگی جارہی ہے ۔ یہ جھوٹا اشتہا ر ہے ۔
نئی دہلی : منسٹری آف وومین اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ نے آنگن باڑی ملازم کی نوکری کو لے لر جھوٹا اشتہار چلانے والی ایک این جی او اور یوٹیوب چینل کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت دی ہے۔منسٹری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ؛ انٹرنیٹ پر ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ سی ڈی ای اوڈاٹ ان اور نیو ورلڈ ٹیک یوٹیوب چینل کے ذریعے ایک جھوٹا اشتہار چلایا جارہا ہے ۔ اس اشتہا ر میں ان کے ذریعے چلائے جارہے ٹریننگ پروگرام کو کرنے پر سیدھے آنگن باڑی ملازم اور ہیپلرس کی نوکری دلانے کی گارنٹی دی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی وزارت نے کہا ہے کہ ؛ اس اشتہا رمیں لوگوں سے ٹریننگ پروگرام کے لیے 300روپے فیس مانگی جارہی ہے ۔ یہ جھوٹا اشتہا ر ہے ۔ وزارت نے وارننگ جاری کی ہے کہ اس ٹریننگ پروگرام کو کرنے کے بعد کسی طرح کی نوکری نہیں دی جاسکتی ۔ وزارت نے یہ بھی بتایا کہ اس نے پولیس سے اس ویب سائٹ اور پورٹل کو چلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد جانچ کے لیے کہا ہے ۔
وزارت نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اس طرح کے جھوٹے اشتہارات کے جال سے لوگوں کو بچانا ضروری ہے۔
(خبررساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں