یہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کو چیلنج دینے میں ناکامیاب ثابت ہورہی تھی ۔
نئی دہلی : گوگل نے اپنے سوشل نیٹ ورک گوگل پلس کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ گوگل نے کہا ہے کہ اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کو بند کرنے سے پہلے اس نے اس بگ کو ٹھیک کر لیا تھا ،جس کی وجہ سے 500000صارفین کے نجی ڈاٹامیں سیندھ لگائی گئی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق؛ امریکہ کی ایک بڑی انٹرنیٹ کمپنی نے کہا ہے کہ صارفین کے لیے گوگل پلس ختم ہوگیا ۔ یہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کو چیلنج دینے میں ناکامیاب ثابت ہورہی تھی ۔
Google's social network, Google+ was announced by the tech giant to be shutting down over a reported failure to reveal a security issue that affected hundreds of thousands of accounts
Read @ANI story | https://t.co/1eStlVnIyL pic.twitter.com/UZ671Qhahe
— ANI Digital (@ani_digital) October 9, 2018
گوگل کے ایک ترجمان نے گوگل پلس کو بند کرنے کی اہم وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گوگل پلس کو لے کر کافی چیلنج تھے ۔اس اعلان کے بعد گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کے شیئر میں 2.6فیصد کی گراوٹ دیکھنے کو ملی ۔ گوگل نے کہا ہے کہ ؛کسی بھی ڈیولپر کو بگ کے بارے میں جانکاری نہیں تھی ،ہمیں اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور نہ ہی اے پی آئی کا غلط استعمال کیا۔ کسی پروفائل کے ڈیٹا کے غلط استعمال کا بھی کوئی ثبوت نہیں ہے ۔
گوگل کی لیگل اور پالیسی اسٹاف ٹیم نے اس معاملے میں ایک میمو تیار کرکے سینئر ایگزیکٹیو کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔ اس میں کہا گیا تھا کہ اگر معاملہ کھلے گا تو اس برا اثر پڑے گا ۔ ساتھ ہی اس کا موازنہ فیس بک لیک سے ہوگا ،جس کے بعد کئی طرح کی جانچ شروع ہوگی۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں