سی بی سی ڈی کے مطابق ؛ 4 سالوں میں ایسے لوگوں کی تعداد اب 1.40لاکھ ہو گئی ہے جنھوں نے اپنی سالانہ آمدنی ایک کروڑ روپے یا زیادہ بتائی ہے۔
نئی دہلی: ملک میں کروڑپتیوں کی تعداد میں 60 فیصدی کا اضافہ ہوا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسیز (سی بی ڈی ٹی)نے یہ جانکاری دی ہے۔ یہ اضافہ گزشتہ 4 سال کا بتایا جا رہا ہے۔ سی بی سی ڈی کے مطابق ؛ 4 سالوں میں ایسے لوگوں کی تعداد اب 1.40لاکھ ہو گئی ہے جنھوں نے اپنی سالانہ آمدنی ایک کروڑ روپے یا زیادہ بتائی ہے۔ سال 15-2014میں ایسے تمام ٹیکس دینے والے (فرم وغیرہ ملا کر)جہاں 88649تھے۔ وہیں 18-2017میں بڑھ کر 140139ہو گئے ہیں۔ یعنی 60 فیصدی کا اضافہ ہوا ہے۔
Taxpayers showing income of above Rs 1 Crore have registered sharp increase of 60%: Central Board of Direct Taxation (CBDT) chairman Sushil Chandra
— ANI (@ANI) October 22, 2018
وہیں ایک کروڑ روپے یا زیادہ سالانہ آمدنی والے لوگ جو ٹیکس دیتے ہیں،ان میں 68 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ تعداد 15-2014 میں 48416تھی جو 18-2017 میں 81344 ہو گئی۔ یہی نہیں انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ 4 سالوں میں 80 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق؛ ریٹرن داخل کرنے والوں کی تعداد 14-2013 میں 3.79کروڑ تھی جبکہ 18-2017میں یہ تعداد 6.85کروڑ ہو چکی ہے۔
سی بی ڈی ٹی کے چیئر مین سشیل چندرا کے مطابق؛ مالی سال 18-2017 کے دوران ڈائریکٹ ٹیکس- جی ڈی پی ریشیو (5.98)گزشتہ 10 سالوں میں سب سے اچھا رہا ہے۔ سشیل چندرا نے کروڑ پتی ٹیکس پیئرس کی تعداد میں اس اضافے کا کریڈٹ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی مختلف کوششوں کو دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تعداد انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے گزشتہ 4 سالوں کے دوران قانون میں اصلاح، اطلاعات کو پھیلانے اور سختی سے قانون پر عمل کروانے کی طرف اٹھائے گئے قدموں کا نتیجہ ہے۔
(خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں