مدھیہ پردیش کی آدیواسی اکثریت والےجھابوا ضلع میں انتظامیہ نے اسٹیکربٹوائے تھے۔اسٹیکر پرآدیواسی زبان میں لکھا تھا ہنگلا ووٹ ضروری سے، بٹن دباوا نوں،ووٹ ناکھوا نوں،یعنی سب کا ووٹ ضروری ہے ،بٹن دبانا ہے ،ووٹ ڈالنا ہے۔
نئی دہلی : مدھیہ پردیش میں 28نومبر سے اسمبلی انتخابات کے مدنظر آدیواسی اکثریت جھابوا کے ووٹروں کو بیدار ی مہم کے تحت انتظامیہ نے شراب کی بوتلوں پر ایک اسٹیکر لگوایا تھا جس کی مخالفت شروع ہوگئی تھی ۔وہاٹس ایپ پر اسٹیکر والی شراب کی بوتلوں کی تصویر وائرل ہونے پر لوگوں نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ،جس کے بعد جھابوا کلکٹر نے ان اسٹیکروں کو ہٹانے کے حکم دیے۔
جھابوا کلکٹراورضلع الیکشن آفیسر آشیش سکسینہ کے ذریعے عوامی مفاد میں جاری ان اسٹیکروں پر آدیواسی زبان میں لکھا ہوا تھا – ہنگلا ووٹ ضروری سے، بٹن دباوا نوں،ووٹ ناکھوا نوں،یعنی سب کا ووٹ ضروری ہے ،بٹن دبانا ہے ،ووٹ ڈالنا ہے۔
#MadhyaPradesh: Jhabua District admn had provided stickers to alcohol shopkeepers in dist, in a bid to create awareness among voters.The decision has now been rolled back. Shopkeepers say "Stickers were provided by Excise dept,had put that on bottles&asked people to vote."(20.10) pic.twitter.com/r6pWC5rPBr
— ANI (@ANI) October 21, 2018
ایسے دو لاکھ اسٹیکر ووٹنگ کے تئیں لوگوں میں بیداری لانے کے لیے شراب کے ٹھیکے داروں کو دیے گئے تھے ۔جن کو شراب کی بوتلوں پر چپکانے کے لیے کہا گیا تھا۔ان اسٹیکروں کی وجہ سے شراب کی بوتلوں پر لکھی وارننگ بھی نظر نہیں آرہی تھی ۔ وہاٹس ایپ پر ان اسٹیکروں کی مخالفت کےبعدضلع انتظامیہ نے اسٹیکر چپکانے کے اپنے حکم کو واپس لے لیاہے ۔
مدھیہ پردیش کے چیف الیکشن کمشنر وی ایل کانتا راؤ نے سوموار کو اس بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صحافیوں کو بتا یا کہ جھابواکلکٹرنے ایسے2لاکھ اسٹیکر چھپوائے تھے،اوران میں 200سے زیادہ اسٹیکر شراب سے بھری بوتلوں پر چپکائے گئے تھے۔ غورطلب ہے کہ یہ اسٹیکرلیگل شراب کی بوتلوں پر ہی لگائے گئے تھے۔انہوں نے کہا ،جیسے ہی ہمیں اس بات کی جانکاری ملی ،ہم نے فوری طور پر ان اسٹیکروں کو لگانے پر روک لگادی ۔ اب شراب کی بوتلوں پر ان اسٹیکروں کو نہیں لگائیں گے اس کے بجائے کسی دوسر ی چیز پر ان اسٹیکروں کو لگایا جائے گا۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں