ارون جیٹلی نے کہا کہ سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما اور ان کے ڈپٹی راکیش استھانا کے خلاف الزامات ہیں جن کی جانچ ضروری ہے۔ پرشانت بھوشن نے نئے سی بی آئی چیف ناگیشور راؤ کی تقرری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف سنگین الزامات ہیں ۔
نئی دہلی: مودی حکومت نے آدھی رات کو سی بی آئی چیف اور دوسرے افسران کو چھٹی پر بھیج دیا ہے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے حکومت کے اس فیصلے کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی وی سی نے کل شام کی میٹنگ میں کہا تھا کہ ان دو افسروں کے ماتحت کام کرنے والی کوئی بھی ایجنسی اس معاملے کی جانچ نہیں کر سکتی ۔اس لیے ان افسروں کو چھٹی پر بھیجنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک عبوری فیصلہ ہے۔
حکومت کے اس قدم پرانہوں نے کہا کہ اگر حکومت تیزی سے اپنا کام کرتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ اتنی عجلت کیوں ہے اور اگر آہستہ کام کرتی ہے تو اس کو policy paralysisکہا جاتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ سی وی سی کی صلاح تھی اور حکومت نے اس کے حساب سے اپنا کام کیا تاکہ سی بی آئی کا وقار قائم رہے۔
The CVCs recommendation and the government's action is intended to restore the institutional integrity and credibility of CBI: FM Arun Jaitley pic.twitter.com/cStwAoa3Uf
— ANI (@ANI) October 24, 2018
#WATCH: Union Min Arun Jaitley says, "CVC in its yesterday's meeting said neither these 2 officers (Arun Verma & Rakesh Asthana) nor any agency under their supervision can investigate charges against them. So the officers will sit out by going on leave. It's an interim measure" pic.twitter.com/NHffr1WLeD
— ANI (@ANI) October 24, 2018
وزیر خزانہ نے سی بی آئی میں اس بحران کو غیر معمولی قرار دیے جانے پر کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہماری جانچ ایجنسیوں کی غیر جانبداری برقرار رہے ۔ انھوں نے اپوزیشن کے حملوں کو ‘Rubbish’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے کہ ہندوستان کی جانچ ایجنسیاں مذاق کا موضوع نہیں ہیں۔ اگر افسران ایماندار ہیں تو وہ ادارے میں واپس آئیں گے۔انہوں نے تین اپوزیشن پارٹیوں کے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا کہ حکومت یہ جانتی تھی کہ سی بی آئی کا اگلا قدم کیا ہوگا۔
Regarding, the charge the 3 opposition parties have made, I regard this charge as a rubbish. The fact that the 3 opposition parties are saying, that we know what the agency was going to do next, itself casts a serious doubt on the fairness process: FM Arun Jaitley pic.twitter.com/2l9dUG8Yhd
— ANI (@ANI) October 24, 2018
انھوں نے سی بی آئی میں چل رہے معاملے پر کہا کہ ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ جانچ ضروری ہے۔حکومت سی بی آئی کے خلاف کسی معاملے کی جانچ نہیں کر سکتی۔ اس معاملے کی تمام جانکاریاں سی وی سی کے پاس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کو دو آفیسر آپس میں حل نہیں کر سکتے۔ اس لیے ضروری ہے کہ دونوں باہر بیٹھیں ۔
ارون جیٹلی نے کہا کہ سی بی آئی ہندوستان کی سب سے اہم جانچ ایجنسی ہے، اس لیے اس کی عظمت کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ یہ صرف اس لیے اہم نہیں ہے کہ یہ ملک کے اندر کی بد عنوانیوں اور اسکینڈل کو دیکھتا ہے بلکہ اس جانچ ایجنسی کی اہمیت دنیا بھر میں ہے۔ یہ بات افسوس ناک ہے کہ سی بی آئی کے دو بڑے افسر وں نے ایک دوسرے پر بد عنوانی کے الزام لگائیں ہیں۔
غور طلب ہے کہ سی بی آئی چیف آلوک ورما اور ان کے ڈپٹی راکیش استھانا سیمت 13 دوسرے افسران کو آدھی رات کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ ایم ناگیشور راؤ عبوری سی بی آئی چیف ہوں گے۔ حکومت کے اس فیصلے کو آلوک ورما نے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ سپریم کورٹ جمعہ کو معاملے کی شنوائی کرے گا۔
Immediately after illegally removing the Director CBI, Alok Verma & illegally appointing tainted officer Nageshwar Rao as acting Director, the entire ACB team particularly those investigating PMO's blue eyed boy Asthana, are being replaced with alacrity! It is Modi's CBI Gate pic.twitter.com/rDIRYUEw4R
— Prashant Bhushan (@pbhushan1) October 24, 2018
دریں اثناسنیئر وکیل پرشانت بھوشن نے کہا ہے کہ سی بی آئی ڈائریکٹر کو غلط طریقے سے ہٹایا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے طے کیا تھا کہ سی بی آئی ڈائریکٹر کی مدت دو سال کی ہوتی ہے اور صرف سلیکشن کمیٹی ہی سی بی آئی ڈائریکٹر کو ہٹا سکتی ہے۔ پرشانت بھوشن نے ناگیشور راؤ کی تقرری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف سنگین الزامات ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی بی آئی ڈائریکٹر نے کچھ مہینے پہلے ہی ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔ پرشانت بھوشن نے کہا کہ وہ اس معاملے میں پی آئی ایل دائر کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ رافیل ڈیل کی جانچ سی بی آئی نہ کرے ، شاید اس لیے سی بی آئی ڈائریکٹر کو ہٹایا گیا ہے۔
Categories: خبریں