خبریں

حکومت نے بدلا فیصلہ، اب این آر آئی بھی دائر کر سکتے ہیں آر ٹی آئی

گزشتہ 8 اگست کو مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے لوک سبھا میں کہا تھا کہ این آر آئی ،آر ٹی آئی کے دائرے میں نہیں آتے ہیں۔ حالانکہ اس پر سوال اٹھنے کے بعد اب حکومت نے اس فیصلے کو واپس لیا اور کہا ہے کہ این آر آئی، آر ٹی آئی دائر کر سکتے ہیں۔

فوٹو: بہ شکریہ وکی پیڈیا

فوٹو: بہ شکریہ وکی پیڈیا

نئی دہلی: حکومت نے اپنا رخ بدلتے ہوئے  کہا کہ اب دوسرے ممالک میں رہنے والے ہندوستانی (این آر آئی )کو بھی ملک میں آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت درخواست دے کر انتظامیہ سے جڑی جانکاری لینے کا حق ہوگا۔ Ministry of Personnel, Public Grievances and Pensionsکے ریاستی وزیر جتیندر  سنگھ نے 8 اگست 2018 کو لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ این آر آئی ،آر ٹی آئی قانون کے تحت عرضی دینے کے لیے اہل نہیں ہیں۔

اس معاملے کو لے کر آر ٹی آئی کارکن کوموڈور (ریٹائرڈ)لوکیش بترا نے یہ انڈر لائن کرتے ہوئے حال ہی میں لکھا تھا کہ شفافیت کے قانون کے تحت  ہر ہندوستانی کو انفارمیشن پانے کاحق ہے۔ اس پر لوک سبھا میں جتیندر سنگھ کے ذریعے دیا گیا بیان بدلا گیا ہے۔

ٹھیک کیا گیا جواب(بہ شکریہ : لوک سبھا)

ٹھیک کیا گیا جواب(بہ شکریہ : لوک سبھا)

اس کے بعد ہی وزارت نے اپنے رخ میں سدھار کیا ہے۔ وزارت نے اس سے پہلے اپنے رد عمل میں کہا تھا،’ صرف ہندوستانیوں کو آر ٹی آئی ایکٹ 2005 کے اہتماموں کے تحت اطلاعات مانگنے کا حق ہے۔ این آر آئی ،آر ٹی آئی کے تحت عرضی دینے کے لیے اہل نہیں ہیں۔ ‘ اس بارے میں نئی اور اصلاح کے ساتھ رد عمل کو لوک سبھا کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

جموں سے بی جے پی کے لوک سبھا ایم پی جگل کشور نے لوک سبھا میں پوچھا تھا کہ کیا این آر آئی کو بھی آر ٹی آئی دائر کرنے کا حق ہے۔ اس پر پی ایم او کے ریاستی وزیر جتیندر سنگھ نے لوک سبھا میں بتایا تھا کہ سبھی ہندوستانی شہریوں کو دائر کرنے کا حق ہے۔ حالانکہ اس وقت انھوں نے کہا تھا کہ این آر آئی کو آر ٹی آئی دائر کرنے کا حق نہیں ہے۔

اب حکومت نے لوک سبھا کارروائی کو ٹھیک کرتے ہوئے بتایا ہے کہ این آر آئی ،آر ٹی آئی داخل کر سکتے ہیں۔ اسے رائٹ ٹو انفارمیشن کی سمت ایک بڑے قدم کے طور پر دیکھا جا رہاہے۔ گزشتہ 8 اگست کو جتیندر سنگھ نے یہ بھی بتایا تھا کہ ملک کے شہری مرکز کے 2200 سرکاری ڈپارٹمنٹ میں آن لائن آر ٹی آئی دائر کر سکتے ہیں۔

 کوئی بھی ہندوستانی شہری اس لنک  https://rtionline.gov.in/index.php پر جا کر آن لائن آر ٹی آئی داخل کر سکتا ہے۔ مرکزی حکومت کے علاوہ دہلی اور مہاراشٹر حکومت کے محکموں میں بھی آن لائن آر ٹی آئی دائر کی جا سکتی ہے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)