اب تک پین کارڈ پر والد کا نام دینا ضروری ہوتا تھا۔ ماں، باپ کے الگ ہونے کی حالت مین ماں کا نام دینے کا آپشن 5 دسمبر سے نافذ ہوگا۔
نئی دہلی: انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے پین کارڈ(Pan Card)کے لیے درخواست میں درخواست گزار کے والدین کے الگ ہونے کی حالت میں والد کا نام لازمی طور پر دینے کو ختم کر دیا ہے۔انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے انکم ٹیکس کے اصولوں میں ترمیم کی ہے۔ ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ اب اپلیکیشن فارم میں ایسا آپشن ہوگا کہ ماں-باپ کے الگ ہونے کی حالت میں درخواست گزار ماں کا نام دے سکتا ہے۔ اب تک پین کارڈ کے لیے درخواست میں والد کا نام دینا ضروری ہے۔
نیا اصول 5 دسمبر سے نافذ ہوگا۔ نانگیاایڈوائزرس ایل ایل پی کے پارٹنر سورج نانگیانے کہا کہ اس نوٹیفیکیشن کے ذریعے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ان لوگوں کی تشویش دور کر دی ہے جن میں ‘والدین’ میں اکیلے ماں کا ہی نام ہے۔ ایسے میں وہ شخص پین کارڈ پر صرف ماں کا ہی نام چاہتا ہے، الگ ہو چکے باپ کا نہیں۔اس نو ٹیفیکیشن کے ذریعے ایک مالی سال میں 2.5لاکھ سے زیادہ کی مالی لین دین کرنے والی اکائیوں کے لیے پین کارڈ کے لیے درخواست کرنے کو ضروری کر دیا گیا ہے۔ اس کے لیے Application Assessmentسال کے لیے 31 مئی یا اس سے پہلے کرنا ہوگا۔
نانگیا نے کہا کہ اب رہائشی اکائیوں کے لیے اس حالت میں بھی پین لینا ہوگا جبکہ کل Sales-Business gross receiptsایک مالی سال میں 5 لاکھ روپے سے زیادہ نہ ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اس سے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو مالی لین-دین پر نظر رکھنے ، اپنے ٹیکس آدھار کو وسیع کرنے اور ٹیکس Evasionروکنے میں مدد ملے گی۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں