سبرامنیم کی مدت کار 3 سال کی ہوگی ۔ وہ انڈین اسکول آف بزنس ،حیدرآباد میں پڑھاتے ہیں ۔ آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم جیسے انسٹی ٹیوٹ میں پڑھ چکے سبرامنیم نےشکاگو یونیورسٹی سےڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی ہے۔
نئی دہلی : پروفیسر کرشن مورتی سبرامنیم کو ملک کا نیا چیف اکانومک ایڈوائزر بنایا گیا ہے ۔ وہ انڈین اسکول آف بزنس حیدرآباد میں پڑھاتے ہیں ۔ حکومت نے جمعہ کو یہ جانکاری دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس سال کی شروعات میں اروند سبرامنیم کے تقریباً ساڑھے 4 سال بعد وزارت خزانہ کو چھوڑنے کے بعد سے چیف اکانومک ایڈوائزر کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔ کرشن مورتی سبرامنیم کی مدت کار تین سال کی ہوگی ۔ایک ریلیز کے مطابق ، تقرری معاملوں کی کمیٹی نے ڈاکٹر کرشن سبرامنیم کو چیف اکانومک ایڈوائزر کے طور پر ان کی تقرری کو منظوری دی ہے۔ وہ آئی ایس بی حیدرآباد میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔
سبرامنیم کے پاس شکاگو بوتھ اسکول سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہے۔آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم جیسے اداروں میں پڑھ چکے سبرامنیم شکاگو یونیورسٹی کے بوتھ اسکول آف بزنس سے پی ایچ ڈی ہیں۔چیف اکانومک ایڈوائزر کی تقرری کے لیے حکومت نے جولائی میں درخواست منگوائے تھے ۔ چیف اکانومک ایڈوائزر کا اہم کام غیر ملکی تجارت اور صنعتی ڈیولپمنٹ کے مدعوں پر پالیسی کی سطح پر صلاح دینا ہوتا ہے۔ حالاں کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ نئے اکانومک ایڈوائزر کب سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔
The Appointments Committee of the Cabinet approved the appointment of Dr Krishnamurthy Subramanian as the new Chief Economic Advisor for a term of three years
Read @ANI Story | https://t.co/kczaFNhxVZ pic.twitter.com/hiUi0s04tD
— ANI Digital (@ani_digital) December 7, 2018
آئی ایس بی کی ویب سائٹ کے مطابق ،سبرامنیم کی بینکنگ ،کارپوریٹ کام کاج اور اقتصادی پالیسی جیسے موضوعات پر خاص گرفت ہے ۔ وہ Securities and Exchange Board of India (ایس ای بی آئی)کے لیے کارپوریٹ گورننس کمیٹی اور ریزرو بینک آف انڈیا کے لیے بینک گورننس کمیٹی میں اسپیشلسٹ کے طور اپنی خدمات دے چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ ایس ای بی آئی کی alternative investment policy،پرائمری مارکیٹ ،سکینڈری مارکیٹ وغیرہ کمیٹیوں کے ممبر رہ چکے ہیں ۔وہ بندھن بینک ، National Institute of Bank Managementاور آربی آئی اکیڈمی کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کے بھی ممبر ہیں۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں