بھرت پور ضلع کے ڈیگ کمہیر سے کانگریس امیدوار وشویندر سنگھ نے ای وی ایم سے چھیڑچھاڑ اور اس کے تحفظ کو لےکر لاپرواہی برتے جانے کا الزام لگایا تھا۔سنیچر کی شب کانگریس کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ای وی ایم کو لےکر تنازعہ ہوا تھا۔
ای وی ایم کے تحفظ کو لےکر مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں سوال اٹھنے کے بعد راجستھان میں بھی تنازعہ شروع ہو گیا۔معاملہ راجستھان کے بھرت پور کا ہے۔ضلع ڈیگ کمہیر سے کانگریس امیدوار وشویندر سنگھ نے ای وی ایم سے چھیڑچھاڑ اور اس کے تحفظ کو لےکر لاپرواہی برتے جانے کا الزام لگایا ہے۔پولیس اور کانگریس کے کارکنوں کے درمیان ہوئے تنازعہ کے بعد بھرت پور ایس پی کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔
دینک بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سنیچر کی رات کانگریس نے ای وی ایم سے چھیڑچھاڑ کا الزام لگایا تھا۔اس کو لےکر بھرت پور کے ایم ایس جے کالج کاؤنٹنگ بوتھ پر کافی دیر تک ہنگامہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق، اس دوران پولیس اور کانگریس کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔الزام ہے کہ موقع پر ایس پی ایال سنگھ نے ہنگامہ کر رہے لوگوں کو ڈرانے کے لئے گولی چلانے کی دھمکی دی تھی۔
ڈیگ کمہیر سے کانگریسی امیدوار وشویندر سنگھ نے پولیس پر بکے ہونے اور گڑبڑی کرنے کا الزام لگایا۔ساتھ ہی کہا تھا کہ ایس پی ایال سنگھ کو ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایس پی کو نہیں ہٹایا تو ووٹوں کی گنتی نہیں ہونے دی جائےگی۔رپورٹ کے مطابق، اس بیان کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔آئی جی پولیس مالنی اگروال کے ساتھ وشویندر سنگھ، بھرت پور سے راشٹریہ لوک دل-کانگریس امیدوار سبھاش گرگ، بھارت واہنی پارٹی کے گردھاری تیواری اور کاماں سے کانگریس امیدوار زاہد خان بھی موقع پر پہنچ گئے۔
وہیں دینک بھاسکر سے بات چیت میں ضلع الیکشن افسر سندیش نایک نے بتایا کہ کافی حفاظتی بندوبست کئے گئے ہیں۔ ای وی ایم کو بدلے جانے یا اس سے چھیڑچھاڑ کا خدشہ بے بنیاد ہے۔ یہ کوئی ایشو نہیں ہے۔ جو الزام لگائے گئے ہیں وہ غلط ہیں۔سنیچر کے تنازعے کے بعد اتوار کو کانگریس امیدوار وشویندر سنگھ اور پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسروں کے درمیان مذاکرہ کے بعد بھرت پور میں ای وی ایم سے چھیڑچھاڑ معاملہ ختم ہو گیا۔
راجستھان پتریکا کی رپورٹ کے مطابق، مخالفت کو دیکھتے ہوئے ایس پی ایال سنگھ کو تین دن کی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے اور معاملے کی جانچکے حکم دے دئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ میں کانگریس امیدوار وشویندر سنگھ، ان کے بیٹے انیوردھ سنگھ اور ان کے حامیوں کے خلاف سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
اس سے پہلے گزشتہ7 دسمبر کی رات میں راجستھان کے باراں ضلع کے کشن گنج حلقہ انتخاب سے ایک بیلیٹ یونٹ (ای وی ایم اور متعلق آلات) سڑک پر لاوارث پڑا ملا۔ اس معاملے میں دو ملازمین کو سسپنڈکر دیا گیا تھا۔باراں کی شاہ باد تحصیل کے ہائی وے پر یہ بیلیٹ یونٹ پڑا ہوا تھا۔ ضلع الیکشن افسر اور کلکٹر ڈاکٹر ایس پی سنگھ نے معاملے کی جانکاری لیتے ہوئے شاہ باد تحصیل کے ملازم عبدالرفیق اور پٹواری نول کشور کو لاپروائی برتنے کی وجہ سے فوری اثرات سے سسپنڈ کر دیا تھا۔
Categories: خبریں