غور طلب ہے کہ پرکاش راج لمبے وقت سے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی قیادت والی حکومت کی تنقید کرتے آرہے ہیں ۔
نئی دہلی : نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ایکٹر پرکاش راج نے آئندہ لوک سبھا انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے اس کی جانکاری دی ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ،سب کو نئے سال کی مبارکباد، ایک نئی شروعات زیادہ ذمہ داریوں کے ساتھ۔آپ سب کی حمایت میں ایک آزاد امیدوار کے طور پر آئندہ لوک سبھا الیکشن لڑنے جارہا ہوں ۔ لوک سبھا سیٹ کے بارے میں جلد ہی جانکاری دوں گا۔ اس ٹوئٹ میں انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ اب کی بار جنتا کی سرکار۔
HAPPY NEW YEAR TO EVERYONE..a new beginning .. more responsibility.. with UR support I will be contesting in the coming parliament elections as an INDEPENDENT CANDIDATE. Details of the constituency soon. Ab ki baar Janatha ki SARKAR #citizensvoice #justasking in parliament too..
— Prakash Raj (@prakashraaj) December 31, 2018
غور طلب ہے کہ پرکاش راج لمبے وقت سے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی قیادت والی حکومت کی تنقید کرتے آرہے ہیں ۔ پچھلے وقتوں میں انہوں نے کئی مدعوں پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا یا ہے۔ گزشتہ مہینے پانچ ریاستوں میں اسمبلی الیکشن کے نتائج کو لے کر بھی انہوں نے بی جے پی کو طنز کا نشانہ بنایا تھا۔ اس وقت انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا ۔ لوگوں کے من کی بات ، انتخاب در انتخاب ،وجہ آپ سب کو معلوم ہے ۔ اس انتخاب میں بی جے پی نے راجستھان ،چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں اپنی حکومت گنوائی تھی ۔
انہوں نے اس پہلے جنوری 2018 میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ ہندو مخالف نہیں بلکہ نریندر مودی مخالف ہیں ۔ پرکاش راج کا دعویٰ ہے کہ جب انہوں نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کی شروعات کی تو ہندی سنیما کے پروڈیوسر نے ان کو کام دینا بند کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : پرکاش راج اس اندھیرے وقت میں امید کی جگمگاتی لو ہیں
اس سے پہلے پرکاش راج نے کہاتھاکہ ؛’گوری لنکیش کے قاتل اب تک پکڑے نہیں گئے ہیں اور شاید پکڑے بھی نہیں جائیں گے،اس سے بھی زیادہ افسوسناک یہ ہے کہ لوگ سوشل میڈیا پر اس قتل کا جشن مناتے ہوئے نفرت پھیلاتے رہے تھے۔ہم سب جانتے ہیں کہ وہ کون ہیں،ان کے نظریات کیا ہیں ،جو لوگ گوری کے قتل کا جشن منا رہے تھے،ان میں سے کچھ کو وزیر اعظم ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں ۔ اس بات سےمجھے ڈرلگتا ہے کہ ہمارا ملک کدھر جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ؛وزیر اعظم مودی اپنے فالوورزکی سرگرمیوں کو لے کر خاموش ہیں ،یہ اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہے کہ وہ مجھ سے بھی بڑے اداکار ہیں۔پرکاش راج کہتے ہیں،”وزیراعظم کی خاموشی سے ڈرلگتا ہے،کیا وہ اپنے فالووراور پیروکاروں کے ذریعے تشدد کو بڑھاوا دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ؛اس بات پر بھی اگروزیراعظم پرسکون رہتےہیں تو میں اپنے پانچوں نیشنل ایوارڈاانہیں واپس کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔
What's said…n what's not said. For all out there .. thank you pic.twitter.com/zIT7rnkFxb
— Prakash Raj (@prakashraaj) October 2, 2017
حالاں کہ انہوں نے بعد میں اپنے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپلوڈ کر کے وضاحت کی تھی کہ میں اتنا بیوقوف نہیں ہوں کہ اپنا ایوارڈ واپس کروں گا ،یہ مجھے میرے کام کے لیے دیا گیا ہے ،البتہ گوری لنکیش کے قتل پر جس طرح کا جشن منایا گیا اور اس کے پیچھے جو طاقتیں ہیں وہ نہایت ہی شرمناک ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں وزیر اعظم کی خاموشی بھی تشویشناک ہے ۔
Categories: خبریں