The Wire
  • ہمارے بارے میں
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • حقوق انسانی
  • ادبستان
  • گراؤنڈ رپورٹ
  • ویڈیو
  • Support The Wire

تازہ ترین

  • گجرات ایس آئی آر: مسلمانوں کا الزام – فارم 7 میں مردہ قرار دے کر ہمارا نام ہٹوا رہے ہیں بی جے پی کارپوریٹر
  • آسام: ’میاں‘ مسلمانوں کے بارے میں تفرقہ انگیز ریمارکس کے لیے وزیراعلیٰ کے خلاف پولیس شکایت درج
  • بی جے پی کارکنوں نے ووٹر لسٹ سے ’غیر ملکی شہریوں‘ کو ہٹوانے کے لیے 5 لاکھ شکایات درج کروائی ہیں: آسام کے وزیراعلیٰ
  • آسام کے وزیر اعلیٰ نے ’میاں‘ کمیونٹی کو ہراساں کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا- ’وہ 5 روپے کرایہ مانگیں، تو چار ہی دیں‘
  • مہاراشٹر: طیارہ حادثے میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی موت

ٹاپ اسٹوریز

  • گجرات ایس آئی آر: مسلمانوں کا الزام - فارم 7 میں مردہ قرار دے کر ہمارا نام ہٹوا رہے ہیں بی جے پی کارپوریٹر
    گجرات ایس آئی آر: مسلمانوں کا الزام - فارم 7 میں مردہ قرار دے کر ہمارا نام ہٹوا رہے ہیں بی جے پی کارپوریٹر
  • اتراکھنڈ میں مساجد، مدارس اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم پر اے پی سی آر کی فیکٹ فائنڈنگ
    اتراکھنڈ میں مساجد، مدارس اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم پر اے پی سی آر کی فیکٹ فائنڈنگ
  • اترپردیش تبدیلی مذہب کے انسداد سے متعلق قانون کی قانونی ’خامیاں‘ اس کے نفاذکی بدنیتی کو دکھاتی ہیں
    اترپردیش تبدیلی مذہب کے انسداد سے متعلق قانون کی قانونی ’خامیاں‘ اس کے نفاذکی بدنیتی کو دکھاتی ہیں
  • گرین لینڈ: عالمی طاقتوں کی ریشہ دوانیوں کا اگلا میدان
    گرین لینڈ: عالمی طاقتوں کی ریشہ دوانیوں کا اگلا میدان
  • راجندر سنگھ بیدی کا یادگار افسانہ: کوارنٹین
    راجندر سنگھ بیدی کا یادگار افسانہ: کوارنٹین
خبریں

حکومت جلد ہی ڈرائیونگ لائسنس کو آدھار سے جوڑنا لازمی کر دے گی: روی شنکر پرساد

دی وائر اسٹاف 07/01/2019

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

قانون، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی منسٹر روی شنکر پرساد نے کہا،’ہم جلد ہی ایک قانون لانے جا رہے ہیں جو ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ آدھار کو لنک کرنا لازمی کر دے گا۔‘

فوٹو: پی آئی بی

فوٹو: پی آئی بی

نئی دہلی: مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی ڈرائیونگ لائسنس کو آدھار سے جوڑنا لازمی کر دے گی۔ پھگواڑہ میں لولی پروفیشنل یونیورسٹی میں چل رہی 109 ویں انڈین سائنس کانگریس میں اپنی صدارتی اسپیچ دیتے ہوئے قانون ،الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی منسٹر روی شنکر پرساد نے کہا،’ہم جلد ہی ایک قانون لانے جا رہے ہیں جو ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ آدھار کو لنک کرنا لازمی کر دے گا۔‘

روی شنکر پرساد نے لنکنگ کی لازمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ،’ موجودہ وقت  میں حادثے کی وجہ بننے والا مجرم جائے واردات سے بھاگ جاتا ہےاور اس کو جعلی لائسنس مل جاتا ہے۔ اس سے اس کو چھوٹنے میں مدد ملتی ہے۔ حالانکہ آدھار لنکیج سے آپ اپنا نام بدل سکتے ہیں لیکن آپ اپنا بایو میٹرکس نہیں بدل سکتے، نہ ہی آئیرس اور نہ ہی انگلیوں کے نشان۔ اس لیے جب آپ ڈپلی کیٹ لائسنس کے لیے جاتے ہیں تو سسٹم کہے گا کہ اس شخص کے پاس پہلے سے ہی ڈارئیونگ لائسنس ہے اور اس کو نیا نہیں دیا جانا چاہیے۔’

مرکز کے ‘ڈجیٹل انڈیا’پروگرام کے بارے میں چرچہ کرتے ہوئے وزیر نے دعویٰ کیا کہ اس نے شہر اور گاؤں کے بیچ بٹوارے کو ختم کر دیا ہے۔ ایک پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے پرساد نے کہا،’ یہ ہندوستان کا ڈجیٹل پروفائل ہے-123 کروڑ آدھار کارڈ،121 کروڑ موبائل فون ،44.6کروڑ اسمارٹ فون، 56 کروڑ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے، ای کامرس میں 51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان میں 130 کروڑ آبادی ہے۔’

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ڈجیٹل لین دین 18-2017 میں کئی گنا بڑھ کر 2070 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ اس موقع پر لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے چانسلر اشوک متل، پنجاب بی جے پی کے صدر شویت ملک اور پھگواڑہ کے ایم ایل اے سوم پرکاش بھی موجود تھے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)

تازہ ترین

  • گجرات ایس آئی آر: مسلمانوں کا الزام – فارم 7 میں مردہ قرار دے کر ہمارا نام ہٹوا رہے ہیں بی جے پی کارپوریٹر
  • آسام: ’میاں‘ مسلمانوں کے بارے میں تفرقہ انگیز ریمارکس کے لیے وزیراعلیٰ کے خلاف پولیس شکایت درج
  • بی جے پی کارکنوں نے ووٹر لسٹ سے ’غیر ملکی شہریوں‘ کو ہٹوانے کے لیے 5 لاکھ شکایات درج کروائی ہیں: آسام کے وزیراعلیٰ

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

Related

Categories: خبریں

Tagged as: Aadhaar, Aadhaar card, Aadhaar Linking, Aadhaar with driving licence, Bank account, Cabinet Meeting, driving licences, Electronics and Information Technology, minister for Law, Narendra Modi, Ravi Shankar Prasad, The Wire Urdu, Urdu News, آدھار, آدھار اور ڈرائیونگ لائسنس, آدھار کارڈ, آدھار لنکنگ, اردو خبر, الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنولوجی, دی وائر اردو, ڈرائیونگ لائسنس, روی شنکر پرساد, منسٹر فار لاء, نریندر مودی

Post navigation

لوگ آسان سمجھتے ہیں قادر خان ہونا…
اردو والا چشمہ: فضائی آلودگی پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے؟

Support Free & Independent Journalism

Contribute Now
  • Top categories: خبریں/فکر و نظر/ویڈیو/ادبستان/عالمی خبریں/گراؤنڈ رپورٹ/الیکشن نامہ/حقوق انسانی/خاص خبر
  • Top tags: The Wire/ اردو خبر/ News/ Urdu News/ دی وائر اردو/ The Wire Urdu/ BJP/ دی وائر/ Narendra Modi