خبریں

دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹرکے ڈائریکٹر سے جڑی کمپنی پر ہندوستان کے بعد اب برٹن میں بھی ٹیکس کی ہیرا پھیری کا الزام

دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر فلم کے ڈائریکٹر وجئے رتناکر گٹے سے جڑی کمپنی کو نہ صرف ہندوستانی ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بلکہ اس پربرٹن  میں بھی ٹیکس میں رعایت حاصل کر نے کے لیےہیراپھیری کرنے کا الزام ہے۔

ڈائریکٹر وجئے رتناکر گٹے اور فلم دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر کا پوسٹر۔  (فوٹو: فیس بک)

ڈائریکٹر وجئے رتناکر گٹے اور فلم دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر کا پوسٹر۔  (فوٹو: فیس بک)

نئی دہلی: دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر فلم کے ڈائریکٹر وجے رتناکر گٹے سے جڑی کمپنی وی آر جی ڈیجیٹل کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ کو نہ صرف ہندوستانی ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بلکہ کچھ گھریلو فرموں کے ساتھ برٹش فلم انسٹی ٹیوٹ کو دھوکہ دینے اور یوکے میں ٹیکس رعایت کا دعویٰ کرنے کے لئے مبینہ طور پر ‘ہیر پھیر‌کے لین دین’میں شامل ہونے کا بھی الزام ہے۔

انڈین ایکسپریس کے ذریعے دیکھے گئے عدالتی دستاویزوں سے یہ جانکاری سامنے آئی ہے۔ برٹش فلم انسٹی ٹیوٹ، فلم کے سرٹیفیکیشن کے لئے برٹن کی اہم ایجنسی ہے۔  یوکے Creative Industry ٹیکس رعایت کے تحت، برٹش حکومت ایسی لائق فلموں کے لئے 25 فیصد تک ٹیکس میں رعایت دیتی ہے، جو برٹش فلموں کے زمرے میں ہوتی ہیں۔

اس ٹیکس رعایت کو حاصل کرنے کے لئے، پروڈکشن کمپنیوں کو یوکے کارپوریشن ٹیکس کے دائرے میں ہونا چاہیے اور فلم بنانے میں خرچ کا کم سے کم 10 فیصد یوکے میں خرچ کیا جانا چاہیے۔ برٹن(یوکے)میں کئے گئے اصل خرچ یا کل فلم سازی کے خرچ میں سے 80 فیصد، جو بھی کم ہو، پر ٹیکس میں رعایت  ملتی ہے۔

ایک مقامی عدالت میں ڈائریکٹریٹ جنرل آف گڈس اینڈ سروسز ٹیکس انٹلی جنس(ڈی جی جی ایس ٹی آئی)کے ذریعے دائر ایک ریمانڈ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وی آر جی ڈیجیٹل کارپوریشن، ممبئی کاسٹنگ ٹیلینٹ مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ(بی سی ٹی ایم پی ایل)، ایک بوہرا براس گروپ فرم اور ہورائزن آؤٹ سورس سالیوشنس نے بی سی ٹی ایم پی ایل کے ذریعے دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر  میں سرمایہ کاری کئے گئے پیسے کی زیادہ مقدار دکھانے کے لئے ہیر پھیر کرکے لین دین کیا۔

بوہرابردرس دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر  فلم کے ڈائرکٹرز میں سے ایک ہیں۔ ریمانڈ درخواست کے مطابق یہ لین دین،ٹیکس میں رعایت پانے کے لئے برٹش فلم انسٹی ٹیوٹ کو دھوکہ دینے یا ٹھگنے کے لئے کیا گیا تھا۔چینی کا کاروبار کرنے والے رتناکر گٹے کے بیٹے وجئے گٹے نومبر 2018 تک وی آر جی ڈیجیٹل کے بورڈ میں تھے۔  ڈی جی جی ایس ٹی آئی نے 2 اگست کو گٹے کو گرفتار کیا تھا اور وہ فی الحال ضمانت پر باہر ہے۔انڈین ایکسپریس کے ذریعے رابطہ کئے جانے پر، گٹے نے کہا کہ اصل کاغذات پیش کرکے ٹیکس میں رعایت کا دعویٰ کیا گیا تھا اور پروڈیوسرز نے ضروری کارروائی پر عمل کیا ہے۔  بی سی ٹی ایم پی ایل کو بھیجے گئے ای میل کا کوئی رد عمل نہیں ملا۔

ہندوستان میں وی آر جی ڈیجیٹل کارپوریشن پر نقلی چالان بنانے کا الزام ہے،جس میں ہورائزن آؤٹ سورس سالیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ سے حاصل اینی میشن اور مین پاور خدمات کے لئے 34 کروڑ روپے کی جی ایس ٹی شامل ہے۔  ہورائزن آؤٹ سورس سالیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ 170 کروڑ روپے سے زیادہ کی جی ایس ٹی دھوکہ دہی کے لئے ڈی جی جی ایس ٹی آئی کی جانچ‌کے دائرے میں ہے۔وی آر جی ڈیجیٹل کارپوریشن پر جولائی 2017 سے ان فرضی چالانوں کے لئے سی ای این وی اےٹی کریڈٹ کے خلاف حکومت سے 28 کروڑ روپے کے نقد واپسی کا غلط دعویٰ کرنے کا بھی الزام ہے۔

دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر  گٹے کے ڈائریکشن میں بننے والی فلم ہے اور یہ سنجے بارو کے اسی نام کی ایک کتاب پر مبنی ہے۔  فلم میں انوپم کھیر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور اکشے کھنہ نے سنگھ کے میڈیا صلاح کار سنجے بارو کارول ادا کیا ہے۔  یہ فلم 11 جنوری کو ریلیز ہوگی۔