بی ایس پی سپریمو نے کہا،’لوک سبھا انتخابات سے پہلے لیا گیا یہ فیصلہ ہمیں صحیح نیت سے لیا گیا فیصلہ نہیں بلکہ پالیٹیکل اسٹنٹ لگتا ہے۔ سیاسی چھلاوہ لگتا ہے۔‘
نئی دہلی: بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے مالی طور پر کمزور اشرافیہ کمیونٹی کے لوگوں کو ریزرویشن دینے کے مودی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ،اس کو دیر سے اٹھایا گیا قدم لیکن ایک انتخابی اسٹنٹ بتایا ہے۔ مایاوتی کی طرف سے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں غریب اشرافیہ کو بھی ریزرویشن کی سہولت دینے کی بی ایس پی کی دیرینہ مانگ کو آدھے ادھورے من اور نامکمل طریقے سے قبول کیے جانے کے باوجود وہ اس کا خیر مقدم کرتی ہیں۔
حالانکہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت یہ فیصلہ پہلے کرتی تو بہتر ہوتا۔ بی ایس پی سپریمو نے کہا،’ لوک سبھا انتخابات سے پہلے لیا گیا یہ فیصلہ ہمیں صحیح نیت سے لیا گیا فیصلہ نہیں بلکہ انتخابی اسٹنٹ لگتا ہے۔ سیاسی چھلاوہ لگتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر بی جے پی اپنی مدت ختم ہونے سے ٹھیک پہلے نہیں بلکہ اور پہلے یہ فیصلہ کرتی تو اچھا ہوتا۔ ‘
BSP Chief Mayawati on Tuesday welcomed the reservation announced by the Centre for economically weaker sections of upper caste. However, she called the move a 'political stunt.'
Read @ANI Story| https://t.co/fyIQLLF0yk pic.twitter.com/h7WKBTy9PN
— ANI Digital (@ani_digital) January 8, 2019
قابل ذکر ہے کہ غریب اشرافیہ کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کے مودی حکومت کے فیصلے کو سوموار کو کابینہ کی منظوری ملنے کے بعد اس کو عمل میں لانے کے لیے حکومت نے منگل کو آئین ترمیمی ایکٹ لوگ سبھا میں پیش کر دیا۔ مایاوتی نے ایس سی ایس ٹی اور او بی سی کے لوگوں کو مل رہے ریزرویشن کے پرانے سسٹم کے تجزیے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کمیونٹی کی بڑھی ہوئی آبادی کے حساب سے ان کو مناسب ریزرویشن دینے کی سخت ضرورت ہے۔
واضح ہو کہ مرکز کی مودی حکومت نے سوموار کو اقتصادی طور پر پسماندہ اشرافیہ کمیونٹی کے لیے سرکاری نوکریوں میں 10 فیصد ریزرویشن کو منظوری دے دی ہے۔انڈین ایکسپریس کے ذرائع نے بتایا کہ 2019 کے لوک سبھا انتخاب سے پہلے سرکار نے اشرافیہ کمیونٹی کے ان لوگوں کے لیے نوکریوں میں ریزرویشن کا اعلان کیا ہے جن کی سالانہ آمدنی 8 لاکھ روپے سے کم ہے۔
غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ نے سرکاری نوکریوں میں ذات کی بنیاد پر ریزرویشن کے لیے 50فیصد کی حد طے کر رکھی ہے۔این ڈی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق، اشرافیہ کو سرکاری نوکری اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے 10 فیصدی ریزرویشن ملے گا،یہ ریزرویشن 50فیصدی کی حدسے الگ ہوگا۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں