اڑیسہ کے بلانگیر ڈیویزنل فاریسٹ آفیسر نے کہا کہ پیڑ کاٹنے کا الزام سچ ہے۔ اس کے لیے ہم سے پہلے سے کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی۔
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے سفر کے ایک دن پہلے مغربی اڑیسہ شہر بلانگیر میں ہیلی پیڈ کے لیے 1000 سے زیادہ پیڑوں کو کاٹ دیا گیا۔ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق؛شہر میں درخت لگانے کے پروگرام کے تحت 2016 میں انڈین ریلوے نے 2.25ہکٹیئر پر پودے لگائے تھے۔ چونکہ ہیلی پیڈ کے لیے خالی زمین کی ضرورت تھی اس لیے افسروں کو 1.25ہکٹیئر زمین خالی کرنے پڑی ۔
ماہر ماحولیات بسوجیت موہنتی نے کہا،’ بھلےہی یہ چھوٹی زمین تھی لیکن افسروں کو درختوں کی کٹائی سے پہلے مناسب اجازت لینا ضروری تھا۔ ایک بار درخت لگانے کا پروگرام شروع ہونے سے پہلے پیڑوں کو بغیر پہلے سے اجازت لیے نہیں کاٹا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے ذمہ دار افسر کے خلاف معاملہ درج کیا جانا چاہیے۔’
ریاست کے محکمہ جنگل نے درخت کو کاٹنے کی شروعاتی جانچ کی تھی۔بلانگیر ڈیویزنل فاریسٹ آفیسر سمیر کمار ستپتھی نے کہا،’ پیڑ کی کٹائی کا الزام سچ ہے۔ اس کے لیے ہم سے پہلے سے کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی۔انھوں نے آگے کہا،’ جب ہم نے ریلوے کے افسروں سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ ہیلی پیڈ کے لیے زمین صاف کی گئی ہے۔ سکیورٹی کے لحاظ سے پیڑوں کو فوراً کاٹ دیا گیا ۔’
آن دی اسپاٹ جانچ کے مطابق؛درخت چار سے سات فٹ لمبے تھے اور زندہ رہنے کی شرح کے 90 فیصدی قریب تھے۔ ستپتھی نے کہا،’ ہم اندازہ لگا رہے ہیں کہ 1 ہزار اور 1200 کے بیچ کے پیڑ کاٹے گئے ہیں۔’تحفظ انتظامات کی دیکھ ریکھ کر رہے بلانگیر کے پولیس افسر کے شوا سبرمنی نے کہا کہ ہیلی کاپٹروں کے اترنے کے لیے کوئی خالی جگہ نہیں تھی۔
غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو مغربی اڑیسہ شہر میں ایک پبلک میٹنگ کو خطاب کرنے سے پہلے کھردا بلانگیر ریلوے لائن پر ایک ٹرین کے افتتاح کو ہری جھنڈی دکھانے والے ہیں۔
Categories: خبریں