خبریں

آرٹ میں حکومت کی دخل اندازی سے فنکاروں کو پریشانی ہوتی ہے: امول پالیکر

گزشتہ  ہفتے اداکار اور ہدایت کار امول پالیکر کو ممبئی میں ہوئے ایک پروگرام کے دوران وزارت ثقافت کی تنقید کرنے پر ان کی تقریر کو  درمیان میں ہی روک دیا گیا تھا۔

امول پالیکر (فوٹو : File photo / Commons)

امول پالیکر (فوٹو : File photo / Commons)

نئی دہلی: اداکار-ہدایت کار امول پالیکر کا کہنا ہے کہ آرٹ کی دنیا میں حکومت کی زیادہ دخل اندازی فنکاروں کے لئے دقتیں پیدا کرتی ہے۔پچھلے ہفتہ نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے) میں پالیکر کی ایک تقریر کو روک دیا گیا تھا۔پالیکر کو 8فروری کو فنکار پربھاکر بھاروے کی یاد میں ایک نمائش کے افتتاح کے موقع پر مہمان  کے طور پر بلایا گیا تھا۔

جب انہوں نے گیلری کے ممبئی اور بنگلور مراکز پر مشاورتی کمیٹیوں کو مبینہ طور پر تحلیل کرنے کے لئے وزارت ثقافت کی تنقید کی، تو این جی ایم اے کے کچھ ممبروں نے ان کی تقریر روک دی تھی۔پالیکر نے کہا کہ این جی ایم اے ممبروں کی عدم رواداری صاف دیکھنے کو ملی، لیکن ناظرین میں موجود کسی فنکار کے ان کی حمایت میں نہ آنے کی بات سے وہ فکرمند ہیں۔

ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق، پالیکر نے بتایا کہ وہاں موجود کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ امول کو بولنے دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ذاتی طور پر لوگوں نے مبارکباد دی اور پیغام  بھیج‌کر مبارکباد دینے کا کام کیا۔انہوں نے کہا کہ چونکہ آرٹ کے میدان میں حکومت کی دخل اندازی بہت بڑھ گئی ہے، فنکار اپنا رخ سختی  سے رکھنے کی ہمت نہیں کر سکتے۔

پالیکر نے بتایا کہ وہ وجہ جاننے کی کوشش کر رہے تھے کہ کن وجہوں سے حکومت نے اپنا فیصلہ بدلا۔انہوں نے بتایا، ‘ وزارت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب فیصلہ لیتے وقت فنکاروں سے مشورہ کریں‌گے۔ اس فیصلہ کو اپنے آپ میں ایک جیت کے طور پر دیکھا جانا چاہیے کہ اب فیصلہ لینے میں فنکار اور مشاورتی کمیٹی شامل ہوگی۔ میں بس یہی چاہتا تھا کہ یہ مسئلہ سب کے سامنے آئے اور فیصلے میں فنکار بھی شامل ہو سکے۔ ‘

غور طلب ہے  کہ گزشتہ  دنوں  اداکار این جی ایم اے کے ممبئی اور بنگلور  مراکز کی ایڈوائزری کمیٹی کو مبینہ طور پر ختم کرنے کے لئے وزارت ثقافت کی تنقید کر رہے تھے، جب اسٹیج پر بیٹھی ایک خاتون نے ان کو روک دیا اور پروگرام سے جڑی ہوئی باتیں کہنے کو کہا۔امول پالیکر کہہ رہے تھے کہ مقامی فنکاروں کی کمیٹیوں کو تحلیل کر دیا گیا ہے اور دہلی سے طے ہوتا ہے کہ کس فنکار کی نمائش لگے‌گی۔ حالانکہ این جی ایم اے کے ڈائریکٹر انیت روپاوترام نے امول پالیکر کے الزامات کو خارج کیا تھا۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)