دریں اثنا معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے کراچی جانے کا اپنا پروگرام رد کر دیا ہے۔ ان کو کراچی آرٹ کاؤنسل نے کیفی اعظمی اور ان کی شاعری پر منعقد ایک کانفرنس میں مدعو کیا تھا۔
نئی دہلی: پلواما دہشت گردانہ حملے پر ہندوستانی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا ہےاور معاملے کے خلاف سخت اعتراض کرتے ہوئے کارروائی کی مانگ کی۔ ہندوستان کے خارجہ سکریٹری نے کہا کہ پاکستان اپنے یہاں موجود دہشت گرد تنظیموں پر فوراً کارروائی کرے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق؛ خارجہ سکریٹری نے پاکستان کی اس دلیل کو بھی خارج کیا جس میں اس نے دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کا رول ہونے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ بغیر حقائق کے الزام لگانا صحیح نہیں ہے۔
وہیں پاکستان سے ہندوستانی ہائی کمشنر اجئے بساریا کو عبوری طور پر واپس ہندوستان بلا لیا ہے۔
Sources to ANI: Indian High Commissioner to Pakistan Ajay Bisaria has been called to Delhi for consultations in the wake of yesterday's #PulwamaAttack. (file pic) pic.twitter.com/lYjHQKEhuC
— ANI (@ANI) February 15, 2019
Again to provide a key to diplomatic parlance –
RECALL is basically about breaking of ties.
CALLED FOR CONSULTATIONS is a diplomatic action used largely as a temporary measure to signal displeasure. https://t.co/9eqaTiaQai— Devirupa Mitra (@DevirupaM) February 15, 2019
خارجہ سکریٹری وجئے گوکھلے نے پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمد کو طلب کیااور پلواما دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے جوانوں کو لے کر غصے کا ظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق؛ خارجہ سکریٹری گوکھلے نے کہا کہ حملے میں جیش محمد نے ذمہ داری لی ہے، لہذا پاکستان اس کے خلاف فوراً سخت کارروائی کرے۔
#WATCH Delhi: Pakistan High Commissioner to India Sohail Mahmood(on the left) leaves from MEA. He had been summoned by Foreign Secretary Vijay Gokhale. #PulwamaAttack pic.twitter.com/0on0k0bPNX
— ANI (@ANI) February 15, 2019
انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اس کے یہاں سے چلائی جا رہی تمام دہشت گرد تنظیموں کو بین کرنا ہوگا۔ اس دوران وادی کے بڈگام میں راجناتھ سنگھ، گورنر ستیہ پال ملک اور ناردن کمانڈ کے چیف لیفٹننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے مارے گئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی۔ غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت نے پہلے ہی اس معاملے میں ذمہ دار دہشت گردوں کے خلاف کڑی کارروائی کی بات کہی ہے۔
#WATCH Union Home Minister Rajnath Singh, J&K Governor Satya Pal Malik and Army's Northern Command chief Lt Gen Ranbir Singh in Budgam, pay tribute to CRPF personnel who lost their lives in #PulwamaAttack pic.twitter.com/woCNZNGvzS
— ANI (@ANI) February 15, 2019
ادھر ہندوستان کے پڑوسی ممالک نے بھی اس دہشت گردانہ حملے کی سخت لفظوں میں مذمت کی ہے۔ شری لنکا ، افغانستان، بھوٹان اور نیپال نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی کو متحد ہو کر جاری رکھنے کی بات کہی ہے۔ وہیں امریکہ نے بھی دہشت گردانہ حملے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
Kranchi art council had invited. Shabana and me for a two day lit conference about Kaifi Azmi and his poetry . We have cancelled that . In 1965 during the indo Pak war Kaifi saheb had written a poem . “ AUR PHIR KRISHAN NE ARJUN SE KAHA “
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) February 15, 2019
دریں اثنا معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے کراچی جانے کا اپنا پروگرام رد کر دیا ہے۔ انھوں اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کراچی آرٹ کاؤنسل نے ان کو اور شبا نہ اعظمی کو کیفی اعظمی اور ان کی شاعری پر منعقد ایک کانفرنس میں مدعو کیا تھا۔ جس کو انھوں نے رد کر دیا ہے۔
Categories: خبریں